تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 351 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 351

تاریخ احمدیت۔جلد 23 351 سال 1965ء میری جانب سے ہے کہ یہ بھی دُعا کریں کہ جیسے ہم پانچوں بہن بھائی ایک سایہ میں پہلے، ایک گود میں پرورش پائی اور کافی عرصہ تک ایک کمرے میں فرشتوں کے پہرے میں حضرت اقدس حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے پاس آرام کرتے تھے اسی طرح ہمارا خدا ہمیں اپنی آغوش رحمت میں بے حساب مغفرت فرما کر ہمارے آقا کے قدموں میں ہمارے والدین کے پاس پھرا کٹھا کر دے۔اس وقت وہ وقت وہ زمانہ میری نظروں میں پھر رہا ہے جب گویا ہر دم نور ہی نور برستا رہتا تھا۔ایک رحمتوں بھر اسکون دلوں کو حاصل تھا۔صبح و شام تازہ الہام اور بشارتیں کانوں میں پڑتیں اور مسرت بخش غذائے روحانی بن جاتیں۔وہ روز وشب جنہوں نے دیکھے گردشِ لیل و نہار کبھی ان کو ان کے دلوں سے بھلا دینے پر قادر نہ ہوسکی۔پھر دعا کریں اپنے موجودہ خلیفہ مسیح الثالث کے لئے کہ خدا تعالیٰ کا خاص فضل اور نصرت ان کے ہر قدم پر ہر کام میں شاملِ حال رہے۔ان کے دل و جان و دماغ زبان و قلم کو اپنی جناب سے آسمانی ٹو ر اور برکات عطا فرمائے۔خدمات دین کی توفیق بیش از پیش عطا ہو۔صحت والی لمبی عمر کے ساتھ ان کے کاموں میں زیادہ سے زیادہ برکتیں دے۔ان کا عہد مُبارک کر دے۔ان پر ان کے ربّ کا سایہ رحمت رہے اور وہ کریم و رحیم خدا ان کو جماعت کے لئے رحمت کا سایہ بنادے۔ان کو دُعاؤں کی توفیق دے اور ان کی دُعاؤں کو خاص طور پر شرف قبولیت بخشتار ہے۔وہ اپنے مصلح موعود محترم باپ کے نقش قدم پر چلنے والے بن کر ان کی زندہ تصویر بن جائیں اور تمام عالم کے لئے خداوند کریم کا ایک اعلیٰ انعام ثابت ہوں۔آمین۔نیز احمدیت کی ترقی کے لئے خصوصیت سے جماعت کی روحانی ترقیوں کے لئے دنیا کے ہر گوشہ بلکہ چپہ چپہ پرمحمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے علم اور توحید کے پرچم کے بلند ہونے کے لئے دعائیں کریں۔ساتھ ہی مبلغین کے لئے دعا کریں کہ خدا تعالیٰ صحت جسمانی وروحانی اور صدق و ثابت قدمی کے ساتھ ان کو خدمت دین کی توفیق عطا فرمائے اور ان کے کاموں کے با برکت نتائج پیدا ہوں۔اپنے لئے اپنی اولادوں اپنی نسلوں کے لئے دُعا دینی ودنیوی روحانی و جسمانی ہر خیر کی کریں۔اسی طرح اس جلسہ میں شامل ہونے والوں کے لئے اور جو نہیں آسکے ان کے لئے۔درویشوں اور ہندوستان کے تمام احمدیوں کے لئے اور دور ونزدیک کے تمام احمدی بہن بھائیوں کے لئے دُعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ سب کو ہر شر سے محفوظ رکھے اور ہر خیر بخشے۔مُرادیں برآئیں۔تمام تکالیف