تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 350 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 350

تاریخ احمدیت۔جلد23 350 سال 1965ء کے احسانوں کو یاد کر کے دُعا سے اس کی محبت کی بھیک اسی سے مانگ کر اس کی محبت کو دلوں میں پیدا کریں اس کے عشق کی آگ سے زہریلے شیطانی درخت کی جڑیں تک جلا کر پھینک دیں تا کہ روح اور دل پاک ہو کر اس کی نذر کرنے کے بکلی قابل ہو جائیں اس آئینہ حق نما نور خدا محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت۔آپ کے بروز مہدی آخرالزمان مسیح دوراں کی محبت۔پھر ان کی عطا کردہ روشنی تمام عالم میں پھیلانے والے خلفاء کی محبت آپ کے دلوں میں رچ جانی چاہیئے اور تمام احکام شریعت حلقہ پر عاشقانہ رنگ میں عمل پیرا ہوں نہ کہ محض گلے پڑا ڈھول سمجھیں۔رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محبت۔پھر اس نورانی چہرے کو دوبارہ دکھانے والے ثریا سے پھر ایمان لانے والے محسن مسیح موعود علیہ السلام کی محبت ہی آپ کا اصل مقصود یعنی آپ کے خالق و مالک ذاتِ باری تک پہنچا سکتی ہے۔اسی نے یہ نو را پنا پیام دے کر آپ کی رہنمائی کے لئے دنیا میں بھیجے۔اس نے اپنی رحمت سے یہ روشنی کے مینار آسمان سے زمین پر اُتارے کہ آپ راہِ ہدایت پائیں اور اس زینہ سے بام مراد وصل پر پہنچ سکیں۔غیر احمدی بھی اس بات کے قائل ہیں اور اکثر اس کا اظہار کرتے بھی سنے گئے ہیں کہ احمدی دعا بہت کرتے ہیں۔“یہ بفضلہ تعالیٰ درست ہے مگر ہم کو اور بھی زیادہ دعاؤں پر زور دینا چاہیئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دعاؤں کے معجزات آپ کے سامنے پیش کئے اور اپنی تعلیم میں دعا پر بے حد زور دیا ہے اور دعا کی بہت تلقین کی ہے۔بار بار اور تکرار سے کثرت سے اس نعمت الہی سے مستفیض ہونے کی جانب جماعت کو توجہ دلائی ہے۔پس ہماری تو غذا بھی دُعا اور ہمارا عصا بھی دعا ہی ہونا چاہیئے۔درود ہماری سب دعاؤں کی سردار دُعا ہے۔یہ وہ کلید ہے جس سے دراجابت وا ہوگا۔کیونکہ جب ہم خدا تعالیٰ کے سب سے زیادہ محبوب بندے اس کے پیارے اپنے محسن نبی اکرم ﷺ پر درود بھیجیں گے۔ہمارے صلوٰۃ وسلام ان کے لئے آسمان پر ہماری جانب سے ہدیہ محبت بن کر پہنچیں گے تو ہم پر بھی آسمان سے سلامتی کیسے نہ اُترے گی؟ ہمیشہ کثرت سے درود پڑھ کر سورۂ فاتحہ پڑھ کر دُعائیں کریں اور اس وقت بھی سب دُعا کریں جس کے بعد یہ مجلس اِس سال کیلئے برخاست ہوگی اور آئندہ کے لئے ہم خُدائے کریم سے خیر کے امیدوار اور طلب گار ہیں۔اب آپ دُعا کریں پہلے تو اُس آپ سے رخصت ہو کر اپنے مولا کے حضور پہنچنے والے پیارے خلیفہ کے درجات کے بلند سے بلند تر ہونے کے لئے اس جلسہ میں خصوصاً یہ دُعا کرنا ضروری ہے کیونکہ اس وقت آپ کے دل دردمند ہیں۔دُعائے دردِ دل بہت اثر رکھتی ہے۔اور ایک خاص عرض