تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 349
تاریخ احمدیت۔جلد 23 349 سال 1965ء روحانی غذاؤں کا افتتاح ہوا۔تین روز آنکھ جھپکتے میں گزر گئے اور آج اختتام بھی ہو گیا۔رخصت کی گھڑی آگئی اللہ تعالیٰ آپ سب کا حافظ و ناصر ہو اور پھر جماعت کو روحانی و جسمانی ہر قسم کی ترقیوں کے ساتھ مرکز میں آنا زیادہ سے زیادہ تعداد میں نصیب ہو۔ہر سال یہ مجمع بڑھتا چلا جائے۔آپ کے خادم میزبان بھی صحت اور سلامتی سے اسی طرح اخلاص اور صدق و خلوص سے ہمیشہ اس خدمت کے لئے کمر بستہ رہیں اور آپ بھی ان مقاصد کو پیش نظر رکھتے ہوئے جس کے لئے یہ سالانہ ملاقات خصوصی حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مقرر فرمائی تھی ایمان و اخلاص کی دولت پیشتر سے بڑھ کر اپنے دلوں میں لے کر آئیں اور برکات مزید حاصل کر کے روحانی خزانوں سے اپنی جھولیاں بھر بھر کر لے جائیں۔آپ کے دامن ان خزائن کو سمیٹنے کے لئے وسیع تر ہوتے جائیں اور ان کی حفاظت کی خدا تعالیٰ آپ کو تو فیق عطا فرماتا رہے۔آمین۔آپ میری بہنیں اپنی ذمہ داری کو سمجھیں۔غور کریں کہ آپ کو دینی پہلو سے بھی کتنی اہمیت حاصل ہے اور پھر اپنے آپ کو اس قابل بنانے میں کوشاں رہیں کہ جو فرض خدا تعالیٰ نے آپ کے کاندھوں پر ڈالا ہے وہ بخوبی ادا ہو۔آپ آنے والی نسلوں کی مائیں ہیں۔آپ احمدیت کی عمارت کی بنیادیں ہیں۔آپ خود سوچ سکتی ہیں کہ اگر خدانخواستہ بنیاد کھوکھلی ہو تو عمارت کا کیا بنے گا؟ پس اپنے گھروں کا ماحول دینی بنا ئیں۔اپنی اولاد کی نیک تربیت کریں ان میں روحانیت پیدا کریں۔دعاؤں سے مولا کریم سے نصرت چاہتے ہوئے اپنی تمام طاقت اور کوشش اس امر کے لئے صرف کریں کہ آپ کے بچے خدائے واحد کے پرستار تو حید کو مضبوطی سے پکڑنے والے اسلام واحمدیت کے شیدائی ہوں فدائی ہوں۔بچے مخلص خدامِ دین بنیں۔اگر آپ نے نیک اولا داور نسل چھوڑی تو آپ اپنے مولا کے حضور میں سرخرو ہو کر حاضر ہوں گی ورنہ بصورت دیگر خدا نہ کرے کہ ایسا ہو لیکن خوف سے لرزتے ہوئے دل کیسا تھ مجھے کہنا پڑتا ہے کہ بدراہ اولاد بھی خود حشر میں آپ کی دامنگیر ہوگی کہ اے ماں تُو نے ہم کو تباہ کر دیا۔علاوہ دیگر نتائج کے۔اللهم احفظنا۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو نیک توفیق اور نیکی میں استقلال بخشے اور آپ سب میں حقیقی احمدیت کا نُور چمکتا اور جھلکتا نظر آئے اور ہم آپ سب کبھی اس فہرست میں نہ آئیں جن کے لئے حضرت مسیح موعود علیہ السلام بڑے تہدیدی الفاظ میں ”فتح اسلام میں فرماتے ہیں کہ بعض خشک ٹہنیوں کی طرح نظر آتے ہیں جن کو میرا خداوند جو میرا متوتی ہے مجھ سے کاٹ کر جلنے والی لکڑیوں میں پھینک دے گا“۔خدا تعالیٰ ہم سب کو اپنی پناہ میں رکھے اور ہمیں اپنا ہی بنالے۔آمین۔ذکر الہی میں مشغول رہ کر اس