تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 348 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 348

تاریخ احمدیت۔جلد 23 348 سال 1965ء آپ سب حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور حضرت خلیفتہ اسیح الثانی سے محبت کر نیوالوں کیلئے یہ قیام خلافت دو ہرا احسانِ الہی ہے۔ایک تو خلافت کا احسن طریق سے قیام پھر یہ کہ وہ شخص آپ کو دیا جو آپ کے محبوب خلیفہ کا لخت جگر ہے گویا اسی کا وجود دوسری صورت میں آپ کو دوبارہ بخش دیا گیا یہ بالکل درست ہے کہ جو بھی خلیفہ منتخب ہوتا سب کے سراسی طرح جھکتے ہم سب کے دل اسی طرح شرح صدر سے اس کو قبول کرتے مگر یہ کیسا احسان مزید ہوا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے خاص موعود بیٹے کو جب اس نے واپس بلایا تو اسکے چاہنے والوں کیلئے اسکی نشانی آپ کا موعود پوتا جس کی خاص بشارت آپکو حق تعالیٰ نے دی تھی آپ کے لئے کھڑا کر دیا کہ لو یہ تمہارے پیارے کا پیارا اسی مبارک وجود کا حصہ اسی کا لخت دل تمہارے دلوں کی تسکین تمہاری رہنمائی اور احمدیت کی خدمت کے لئے تم کو دیا جاتا ہے پس ہمیں اس پہلو سے بھی بیحد شکر یہ درگاہ الہی میں زبان سے بھی اور عمل سے بھی ہر وقت بڑھ چڑھ کر ادا کرنا چاہیئے تا کہ شکر گزار بندے بہنیں اور اللہ تعالیٰ کی رحمت و نصرت اور اُس کے فضل کے ہر قدم پر ہر کام میں ان کے ساتھ رہنے کے لئے بھی دُعائیں کرنا ہمیشہ فرض جانیں۔یہ دُعائیں شکر نعمت ہو کر خود آپ سب کے لئے بھی افضال الہی کی جاذب بنیں گی۔دُعاوہ تم ہے جس کو بونے والا کبھی گھاٹے میں نہیں رہتا۔یہ وہ پودا ہے جو کبھی بے ثمر نہیں ہوتا۔خدا تعالیٰ آپ کے اس سفر کو جو محض اللہ آپ نے اختیار کیا ہے آپ کے لئے مبارک کر دے اور آپ یہاں سے فیض یاب ہو کر جائیں آپ کے دل نور ایمان سے پیشتر سے بڑھ کر منور ہوں۔خیر سے رہیں خیر کی واپسی ہو اور خیر سے پھر خدا آپ سب کو ملائے۔آمین۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا اختتامی خطاب ۲۱ دسمبر کو احمدی خواتین کے جلسہ سالانہ کے آخری اجلاس میں حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کا اختتامی خطاب ایک خاص شان کا حامل تھا۔جس کا مکمل متن سپر وقر طاس کیا جاتا ہے۔بسم اللہ الرحمن الرحیم۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ابھی کل کی بات ہے کہ یہاں ہر فرد کی زبان پر یہی ذکر تھا کہ جلسہ قریب ہے ” جلسہ آ رہا ہے“ خدام دین اور تمام کارکن آپ کی آمد کے متعلق انتظاموں میں مشغول تھے۔آخر وہ دن آپہنچا اور یہ مبارک اجتماع جس کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے مقدس ہاتھوں سے رکھی گئی تھی اس کے لئے 9966