تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 329
تاریخ احمدیت۔جلد 23 آخر میں فرمایا: 329 سال 1965ء پچھلے دنوں ہر نماز میں اپنے رب سے خاص طور پر میں یہ دعا کرتا رہا ہوں کہ اے خدا! تو ہمارے کمزوروں کو طاقت بخش اور ہمارے بیماروں کو شفا دے۔اور ہم سب کی پریشانیوں کو دُور فرما۔اور ہمارے اندھیروں کو ٹور سے بدل دے۔اور ہم پر اپنی بڑی رحمتیں نازل کر اور ہمارے دلوں کو اپنی محبت سے بھر دے۔اور احمدیت کو جس مقصد کے لئے قائم کیا گیا ہے۔ہمیں اس مقصد میں جلد تر کامیابی عطا فرما تا کہ ہم اپنی آنکھوں سے یہ نظارہ دیکھ لیں کہ ساری دنیا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جھنڈے تلے جمع ہوگئی ہے۔183 احمدی خواتین سے پُر معارف خطاب حضور کا یہ خطاب نہایت بیش قیمت ہدایات اور نصائح پر مشتمل تھا جس میں حضور نے احمدی خواتین کو تاکید فرمائی کہ اپنے اوقات کو ضیاع سے بچانے اور اعمال صالحہ سے معمور کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں۔بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ اُن کے دلوں میں خدا تعالیٰ کی محبت سمندر کی طرح موجزن ہو۔اور وہ دین کی خاطر ہر وقت ہر قربانی کرنے کے لئے تیارر ہیں۔حضور نے خواتین کو اپنے شب وروز دعاؤں سے معمور رکھنے کی زبر دست تلقین فرمائی۔اور اس ضمن میں اُن کے سامنے اپنی ایک مثال بیان فرمائی اور بتایا کہ: ایک دن میں اپنے کالج کے دفتر میں بیٹھا تھا۔طالب علموں کے فارم یونیورسٹی میں جانے تھے۔دفتر کے ایک کلرک نے ڈیڑھ دوسو فارم میرے سامنے رکھ دیئے۔ان فارموں پر میں نے دستخط کرنے تھے۔اور یہ کام قریباً پندرہ بیس منٹ کا تھا۔دستخط کرنے کا کام ایسا نہیں جس کے لئے ذہنی طور پر توجہ کی ضرورت ہے۔اس لئے میں ان فارموں پر دستخط بھی کرتا رہا۔اور ساتھ ساتھ درود بھی پڑھتا رہا۔دو تین منٹ کے بعد مجھے خیال آیا کہ میں اپنے ایک بھائی کو نیکی سے محروم کر رہا ہوں۔چنانچہ میں نے اس کلرک کو جو میرے پاس کھڑا تھا۔کہا۔دیکھو میں فارموں پر دستخط کر رہا ہوں اور درود بھی پڑھ رہا ہوں۔تمہیں اس وقت کوئی کام نہیں تم صرف میرے دستخطوں کے بعد فارم اٹھا رہے ہو۔تم فارم بھی اٹھاتے رہو اور ساتھ ساتھ مختصر سا درود اللهم صلّ