تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 284 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 284

تاریخ احمدیت۔جلد 23 284 سال 1965ء کو، اپنی بچیوں کو اور اپنے تمام رشتہ داروں کو سمجھائے کہ قوم کا اتحاد ہر قیمت پر ملحوظ رکھا جائے گا۔اگر آپ نے اپنی ذمہ داری کو سمجھا اور اسے پوری طرح نبھایا تو انشاء اللہ تعالیٰ دنیا کی کوئی طاقت ہمارے اس اتحاد واتفاق میں رخنہ پیدا نہ کر سکے گی۔ہم لوگوں نے بہر حال اپنی ذمہ داریوں کو نبھانا ہے۔ہم موسیٰ علیہ السلام کی قوم کی طرح یہ نہیں کہہ سکتے کہ جاتو اور تیرا رب لڑے۔ہم تو یہاں آرام سے بیٹھے ہیں۔ہمیں ان فدایان محمد (صلی اللہ علیہ وسلم ) کا نمونہ دکھانا ہوگا۔جنہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کیا تھا کہ ہم آپ کے دائیں بھی لڑیں گے اور آپ کے بائیں بھی لڑیں گے۔آگے بھی لڑیں گے۔اور پیچھے بھی لڑیں گے۔اور دشمن کو آپ تک ہرگز نہیں پہنچنے دیں گے جب تک وہ ہماری لاشوں کو روندتا ہوا آگے نہ بڑھے۔محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات تو ایک اسوہ تھی ایک نمونہ تھی آپ نے اسلام کی مکمل تعلیم پیش فرمائی اور ساتھ ہی اس تعلیم کی اشاعت کی ذمہ داری آپ نے اپنے اوپر اور دیگر فدایان اسلام پر ڈالی۔وہ زمانہ بیت گیا۔اب اس آخری زمانہ میں یہ ذمہ داری حضرت مسیح موعود علیہ السلام اور آپ کے متبعین پر ڈالی گئی۔ہاں یہ ذمہ داری مجھ پر اور آپ میں سے ہر ایک پر ڈالی گئی ہے۔اور ہم میں سے ہر ایک نے اپنے رب سے یہ عہد باندھا ہے کہ ہم اپنی عزتوں کو قربان کر کے، اپنی جانوں کو قربان کر کے ، اپنی خواہشات کو قربان کر کے، اپنے بچوں اور بچیوں کو قربان کر کے اور ہر قسم کی قربانی دے کر اس دین کی حفاظت کریں گے۔اور اسلام کے غلبہ کی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔یہ ہے ہم میں سے ہر ایک کی ذمہ داری !!! پس اس ذمہ داری کو سمجھیں اور دل میں پختہ عہد کریں کہ خواہ کچھ ہو جائے دعاؤں کے ذریعہ اور ہر قسم کی تدبیروں کے ذریعہ ہم قومی اتحاد کو قائم رکھیں گے اور اس فرض کو حتی الوسع احسن طور پر نبھانے کی کوشش کریں گے جو ہم پر خدائے تعالیٰ کی طرف سے ڈالا گیا ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھے بھی اور آپ کو بھی توفیق عطا کرے اور ہم پر وہ تمام فضل نازل فرمائے جن فضلوں کا وارث اللہ تعالیٰ نے مسیح موعود علیہ السلام کو بنایا اور جن کی