تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 271
تاریخ احمدیت۔جلد 23 271 سال 1965ء حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی ایک دُعا سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی نے جولائی ۱۹۳۱ء کو اپنے بعض صاحبزادوں اور صاحبزادیوں کے قرآن مجید ناظرہ کی تکمیل پر آمین لکھی۔جس میں اپنے فرزند اکبر حضرت مرزا ناصر احمد صاحب کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔الہی مرا ناصر - مرا فرزند اکبر ملا ہے جس کو حق سے تاج و افسر پھر سب کے لئے دعا کرتے ہوئے فرمایا:۔دور ہوں ان کی بلائیں ہوں بحر معرفت کے ہی اس کی جفائیں سمائے پڑیں دشمن شناور کے ہوں مہر انور الہی تیز ہوں ان کی نگاہیں قصر احمدی کے پاسباں ہوں نظر آئیں سبھی تقویٰ کی راہیں یہ ہر میداں کے یارب پہلواں ہوں ثریا سے پھر ایمان لائیں بی۔اے کی ڈگری پھر واپس ترا قرآن لائیں مولوی فاضل پاس کرنے کے بعد آپ نے میٹرک کا امتحان پاس کیا اور گورنمنٹ کالج لاہور سے ۱۹۳۴ء میں بی۔اے کی ڈگری حاصل کی۔شادی کی تقریب اگست ۱۹۳۴ء میں آپ کی شادی حضرت نواب محمد علی خان صاحب اور حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ کی صاحبزادی حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ سے ہوئی۔بارات ۴ راگست ۱۹۳۴ء کو قادیان سے مالیر کوٹلہ گئی جس میں حضرت اماں جان، حضرت ام ناصر صاحبہ، حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب، حضرت صاحبزادہ مرزا شریف احمد صاحب اور حضرت مولانا سید محمد سرور شاہ صاحب تشریف لے گئے۔