تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 264 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 264

تاریخ احمدیت۔جلد 23 264 سال 1965ء سعودی عرب کے شہزادہ فواد الفیصل اور ہالینڈ کی ولی عہد شہزادی Beatrix کو تر جمہ قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کا تحفہ۔ربوہ میں مشہور روسی سائنسدان Dr۔Leonid Sedov ، برطانوی سائنسدان۔Dr Benneth اور اطالوی پروفیسر بار طولینی کی آمد۔حضرت سیدہ ام ناصرمحمودہ بیگم صاحبہ زوجہ حضرت خلیفۃالمسیح الثانی اور جماعت کے مشہور مناظر مکرم ملک عبدالرحمن صاحب خادم کا انتقال۔۱۹۵۹ء تحریک جدید کے پانچ ہزاری مجاہدین کی فہرست شائع ہوئی۔سورابایا چری بون (انڈونیشیا)، فرانکفورٹ (جرمنی) اور سیرالیون میں عظیم الشان مساجد کی تعمیر۔جنجه ( یوگنڈا ) میں مسجد احمد یہ اور مشن ہاؤس کی تعمیر۔قرآن مجید کے جرمن ترجمہ کے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت۔جامعہ احمدیہ سے عربی جریدہ ”البشری کا اجراء۔سکنڈے نیویا مشن سے ایک تبلیغی جریدہ کا اجراء۔انڈونیشین زبان میں ترجمہ قرآن کی تکمیل۔فضل عمر ہسپتال کی یادگاری مسجد کی تعمیر۔نائیجیریا کے گورنر جنرل سر جیمز رابرٹس، بھارتی لیڈر اچار یہ ونود بھاوے اور تبت کے مذہبی جلا وطن را ہنما دلائی لامہ کو تبلیغ اسلام۔ترجمہ قرآن مجید اور اسلامی لٹریچر کی پیشکش۔ربوہ میں مشہور مصری صحافی السید محمد عودہ کی آمد۔افریقہ کے نو آزاد ممالک کے ستر را ہنماؤں کو اسلامی لٹریچر کا تحفہ۔١٩٦٠ء فینٹی زبان میں قرآن مجید کے ترجمہ کا آغاز۔برٹش گی آنا میں اصلاحی مشن کا آغاز۔پندرہ روزہ مسلم ٹارچ لاٹرے کا برٹش گی آنا سے اجراء۔