تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 259 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 259

تاریخ احمدیت۔جلد 23 259 سال 1965ء حضور کا سفر بھیرہ اور اہل بھیرہ سے خطاب۔۱۹۵۱ء عراق کی طرف سے مؤتمر عالم اسلامی کے نمائندہ عبدالوہاب عسکری ربوہ آئے۔چرچ آف انگلینڈ کے سربراہ اعلیٰ ( آرچ بشپ آف کنٹر بری ) ڈاکٹر فیشر کو سیرالیون مشن کی طرف سے مقابلہ کی دعوت دی گئی۔حضور نے مسجد مبارک ربوہ میں پہلا خطبہ ارشاد فرما کر افتتاح کیا۔جامعہ نصرت ( گرلز کالج ) کار بوہ میں حضور نے افتتاح فرمایا۔سیلون میں با قاعدہ مشن کا اجرا۔حلب میں نئے مشن کا قیام۔ٹرینیڈاڈ میں احمدیہ مشن قائم ہوا۔ڈچ ترجمہ قرآن پر نظر ثانی۔ربوہ میں تار گھر کا قیام۔سمندری لائل پور ( حال فیصل آباد ) میں جماعت احمدیہ کی مسجد کو احراریوں نے نذرآتش کر دیا۔۱۹۵۲ء حضور نے افتاء کمیٹی کا احیاء کیا۔یہ پہلے ۱۹۴۳ء میں قائم ہوئی تھی۔دفاتر مجلس خدام الاحمدیہ کا سنگ بنیاد حضور نے نصب فرمایا۔حضرت اماں جان سیدہ نصرت جہاں بیگم صاحبہ کا انتقال پر ملال۔خلافت لائبریری کا قیام عمل میں آیا جو قصر خلافت کے ساتھ ایک پختہ عمارت میں قائم کی گئی۔بر مامشن کا تحریک جدید کی طرف سے احیاء اور استحکام۔خدام الاحمدیہ کے ترجمان خالد کاربوہ سے اجرا۔صدر انڈونیشیا اور صدر لائبیریا کو انگریزی ترجمہ قرآن کریم کا تحفہ اور تبلیغ اسلام۔جماعت ہائے احمدیہ نے یوم مراکش اور تیونس منایا جس میں ان اسلامی ممالک کی آزادی کا مطالبہ کیا گیا۔علامہ محمد بشیر الجزائری نمائندہ احتفال العلماء کی ربوہ آمد۔یونیورسٹیوں کے متعد د امتحانات میں احمدی طلباء اول رہے۔حضور کا اظہار خوشنودی۔