تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 255
تاریخ احمدیت۔جلد 23 255 سال 1965ء اٹلی اور جزیرہ سسلی میں تبلیغ اسلام کا آغاز۔قادیان سے خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے ترجمان طارق کا اجراء۔قادیان میں سرکاری تربیتی سکاؤٹنگ کیمپ کا اہتمام۔حضور نے لاہور میں اسلام کا اقتصادی نظام کے موضوع پر خطاب فرمایا۔حضور نے بیرون ہند کے جملہ تبلیغی مشن تحریک جدید کے سپر د کر دیئے۔حضور نے ہندوستان کے بڑے بڑے شہروں میں مساجد قائم کرنے کی تحریک فرمائی۔حضور نے جاپان میں ایٹم بم کے استعمال کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔قادیان میں نظارت تعلیم اور مجلس خدام الاحمدیہ کے تعاون سے پہلی تعلیم القرآن کلاس کا انعقاد۔حضرت نواب محمد علی خان صاحب کی وفات۔مسجد احمد یہ ٹیبو را اور مسجد احمد یہ ESSIAH کا افتتاح۔اسی سال ضلع وارنظام کے تحت پہلی دفعہ حضور نے آٹھ امراء اضلاع مقرر کئے۔۱۹۴۶ء قادیان میں فضل عمر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کا افتتاح ڈاکٹر سر شانتی سروپ بھٹنا گر نے کیا۔صوبائی اور مرکزی انتخابات میں مسلم لیگ کی کامیابی اور پاکستان کے قیام کیلئے جماعت احمدیہ کی طرف سے سرگرم تعاون اور گراں قدر خدمات۔سیرالیون کی پہلی مجلس مشاورت منعقد ہوئی۔فرانس میں احمد یشن کا قیام۔سپین میں احمدیہ مشن کا احیاء ہوا۔تحریک جدید کی رجسٹریشن ہوئی۔اس کا پورا نام تحریک جدید انجمن احمد یہ رکھا گیا۔مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کا قادیان میں آخری سالانہ اجتماع منعقد ہوا۔۱۷۵ بیرونی خدام شریک ہوئے۔جنوبی افریقہ میں مشن کی بنیاد۔تعلیم الاسلام کالج قادیان میں ڈگری کلاسز کا اجرا۔متحدہ ہندوستان کا آخری جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔حاضرین کی تعداد ۷۰۰، ۳۹ تھی۔جلسہ کے موقعہ