تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 249
تاریخ احمدیت۔جلد 23 249 سال 1965ء تحریک جدید کا آغاز۔حضور نے جماعت کے سامنے ۱۹ مطالبات پیش فرمائے۔مشرقی افریقہ، برما، نائیجیریا میں تبلیغی مشنوں کا قیام۔۱۹۳۵ء حضور نے تحریک جدید کا مستقل دفتر قائم کیا۔مولوی عبد الرحمن صاحب انور پہلے انچارج تحریک جدید بنے۔حضور نے سکھوں کے ایک گوردوارہ کے لئے پانچ سوروپے کی رقم عطا فرمائی۔ہندوستان سے باہر سب سے پہلے بلاد عربیہ کے احمدیوں نے تحریک جدید پر لبیک کہا۔عت فلسطین کی طرف سے چارسوشلنگ کے وعدے موصول ہوئے۔قادیان میں حضور نے دار الصناعۃ کا افتتاح فرمایا۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب پر قادیان میں قاتلانہ حملہ۔احراری شورش اپنے جو بن پر پہنچ کر خدا تعالیٰ کے ہاتھوں نا کام ہوئی۔سنگا پور ، ہانگ کانگ، بر ما اور جاپان میں تبلیغی کوششوں کا آغاز۔تحریک جدید کا پہلا بجٹ ۷۸۲، ۶۱ روپے کا تھا۔تحریک جدید کے تحت ۳ مربیان کا پہلا قافلہ قادیان سے بیرون ممالک روانہ ہوا۔حضور پہلے سفر سندھ پر روانہ ہوئے۔شاہ فیصل مسجد فضل لندن میں تشریف لائے۔حبشہ میں ڈاکٹر نذیر احمد صاحب بلال کے توسط سے تبلیغی مساعی کا آغاز۔قادیان میں بجلی پہنچ گئی۔قادیان اور دوسرے مقامات پر جماعت ہائے احمد یہ میں حضور کی اجازت سے ”نیشنل لیگ کو“ کی تاسیس۔زلزلہ کوئٹہ کے مصیبت زدگان کی جماعت کی طرف سے امداد۔حضور کا نکاح سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ سے ہوا۔تذکرہ مجموعہ الہامات رؤیا وکشوف حضرت مسیح موعود علیہ السلام پہلی دفعہ شائع ہوا۔