تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 248
تاریخ احمدیت۔جلد 23 248 سال 1965ء قادیان میں حضور نے اپنی کوٹھی دارالحمد کا افتتاح فرمایا۔حضور نے حضرت اماں جان کی کوٹھی بیت النصرت کا سنگِ بنیا د رکھا۔جو انہوں نے صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کے لئے تعمیر کروائی تھی۔قائد اعظم محمد علی جناح نے مسجد فضل لندن میں تقریر فرمائی۔افغانستان کے ظالم شاہی خاندان کے خاتمہ کے بعد نادر شاہ کا عروج اور اس کا قتل ( آہ! نادر شاہ کہاں گیا“ کی پیشگوئی پوری ہوئی)۔احراریوں کی فتنہ انگیزی پر حضور کشمیر کمیٹی سے مستعفی ہو گئے۔کانفرنس اتحاد مذاہب شکاگو کے لئے حضور نے افتتاحی پیغام ارسال کیا۔حضرت سیده ساره بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا انتقال پر ملال۔فلسطین کی پہلی احمد یہ مسجد سید نا محمود کا افتتاح ہوا۔۱۹۳۴ء حضور نے تربیت و اصلاح کی خاطر ایک اہم تحریک تحریک سالکین“ کے نام سے جاری فرمائی۔یہ تحریک ۳ سال کے لئے تھی۔حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے الہامات ، رویا اور کشوف کی جمع و تدوین کا کام شروع ہوا۔مسجد فضل لائل پور (فیصل آباد) کا افتتاح حضور نے فرمایا اور ایک پبلک لیکچر ہال میں اہل لائکپور (فیصل آباد ) پر صداقتِ احمدیت واضح فرمائی۔کشمیری مسلمانوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے آل انڈیا ایسوسی ایشن کا قیام۔جماعت احمدیہ میں مسلمانان کشمیر کی امداد کے لئے کشمیر فنڈ کا اجراء۔مصیبت زدگان بہار کی جماعت کی طرف سے امداد۔حضور کی ہدایت پر مسلمانان کشمیر کے حقوق و مفادات کی حفاظت کرنے کے لئے سرینگر سے سہ روزہ اصلاح “ جاری کی گیا۔لیگوس ( نائیجیریا) میں پہلا جلسہ سالانہ منعقد ہوا۔احرار کی طرف سے جماعت احمدیہ کے خلاف شورش بر پا کی گئی۔حکومت کی طرف سے احراریوں کی پشت پناہی۔قادیان میں احرار کی کانفرنس قادیان کے قریب موضع رجادہ میں منعقد ہوئی۔