تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 244
تاریخ احمدیت۔جلد 23 244 سال 1965ء حضور نے بچوں اور نو جوانوں کی تربیت کے لئے انجمن انصار اللہ قائم فرمائی۔افغانستان میں احمدیت کا چرچا۔عراق میں احمدیت کی عام تبلیغ کی اجازت مل گئی ( بعض غلط فہمیوں کی بناء پر حکومت عراق نے احمدیت کی تبلیغ پر پابندی عائد کر دی تھی۔حضور کی ہدایت کے مطابق حضرت سید ولی اللہ شاہ صاحب نے ارباب اختیار کی غلط فہمیوں کا ازالہ کر کے اجازت حاصل کی )۔لجنہ اماءاللہ کے تحت رسالہ ” مصباح “ شائع ہونا شروع ہوا۔قادیان سے انگریزی اخبار سن رائز جاری ہوا۔احمدی مستورات کے سالانہ جلسہ کا آغاز۔پہلی بار جلسہ سالانہ کا اعلان اور پروگرام بڑے بڑے پوسٹروں پر شائع کیا گیا۔حضور نے ”حق الیقین، تصنیف فرمائی۔سالٹ پانڈ میں تعلیم الاسلام سکول کی بنیا د رکھی گئی۔۱۹۲۷ء رنگیلا رسول نامی دلآزار کتاب کے ناشر کی بریت پر احتجاجی تحریک چلائی گئی۔رسالہ ”ورتمان امرتسر کی تو ہین اسلام کے خلاف احتجاج ( حکومت نے اسے ضبط کر لیا)۔حضور کی اپیل پر مسلمانان ہند نے سارے ہندوستان میں یوم تحفظ رسول کریم یہ منایا۔مذہبی پیشواؤں کی حفاظت ناموس کے لئے جدو جہد کا آغاز۔ذی اثر اصحاب اور برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان سے رابطہ قائم کر کے تعزیرات ہند میں نئی دفعہ ایزادی کرائی گئی۔مسلمانان ہند کی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کیلئے حضور انور کی طرف سے ایک مؤثر مہم کا آغاز ( تجارت اور باہمی اتحاد پر غور )۔قادیان کو سمال ٹاؤن کمیٹی کی حیثیت مل گئی۔سیرالیون میں با قاعدہ مشن کا اجرا۔حضور نے ہندو مسلم اتحاد کا نفرنس سے جس میں چوٹی کے مسلم لیڈر موجود تھے ، خطاب فرمایا۔مسلمانان ہند کے حقوق کیلئے محضر نامہ پیش کیا گیا۔جماعت احمدیہ کی کوششوں سے اس پر ہزاروں مسلمانوں نے دستخط کئے۔