تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 243
تاریخ احمدیت۔جلد 23 243 سال 1965ء احمدی لڑکیوں اور خواتین کی خصوصی تعلیم کے لئے قادیان میں مدرسہ خواتین کا اجراء۔۱۹۱۹-۲۰ء میں نظارتوں کے جس متوازی نظام کا اجراء ہوا تھا اسے صدر انجمن احمدیہ میں مدغم کر دیا گیا۔حضور نے علمائے دیو بند کو تفسیر نویسی میں مقابلہ کا چیلنج دیا۔حضور نے آل مسلم پارٹیز کانفرنس کے لئے " آل مسلم پارٹیز کانفرنس پر ایک نظر تصنیف فرمائی۔مولانا جلال الدین صاحب شمس اور سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب شام میں مشن قائم کرنے کے لئے دمشق پہنچے۔محکمہ قضا کا اجراء۔جاوا، سماٹرا میں تبلیغی مراکز کا قیام اور عیسائیت کی شکست۔کلکتہ سے ماہوار رسالہ احمدی بنگلہ زبان میں جاری ہوا۔افغانستان کے مظلوم احمدی شہیدوں کے ظالمانہ قتل پر لیگ آف نیشنز سے احتجاج۔مسجد فضل لندن کی تعمیر کا آغاز۔لندن کے لاٹ پادری کو تبلیغ اور دعوت مباہلہ۔ایک کارٹون میں آنحضرت عاللہ کی توہین کرنے کے خلاف لندن مشن کی طرف سے احتجاج۔مدینہ منورہ پر نجدیوں کے حملہ اور مزار اقدس حضرت سیدنا محمد رسول اللہ علیہ کی بے حرمتی کے خلاف جماعت کی طرف سے شدید احتجاج۔مزار حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی چاردیواری کی تعمیر۔شیخ عبدالقادر صاحب سابق سوداگر مل جماعت میں داخل ہوئے۔١٩٢٦ء قادیان میں پہلی بار ایک جلسہ میں ۲۴ زبانوں میں تقریریں کی گئیں۔قادیان میں تار گھر کا افتتاح ہوا۔پہلا تار حضور کی طرف سے ہندوستان کی بعض مشہور جماعتوں کے نام تھا۔قادیان میں غرباء اور یتامیٰ کیلئے دارالشیوخ قائم کیا گیا۔حضور نے قادیان میں قصر خلافت کی بنیاد رکھی۔قادیان سے احمد یہ گزٹ“ جاری ہوا۔مسجد فضل لندن کی تکمیل۔سر شیخ عبدالقادر صاحب نے افتتاح کیا۔