تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 239
تاریخ احمدیت۔جلد 23 239 سال 1965ء کے تحت احمدی ڈاکٹروں اور طبیبوں نے خلق خدا کی بے لوث خدمات سرانجام دیں۔تحریک ”وقف زندگی کا احیاء حضرت خلیفہ اسیح کی طرف سے اس پر خاص زور۔جنگ عظیم کے خاتمہ پر دنیا کے ۱۸ مختلف حکمرانوں کو جماعت احمدیہ کی طرف سے تحفۃ الملوک کے انگریزی ترجمہ کی پیشکش کے ساتھ تبلیغ۔١٩١٩ء صدر انجمن احمدیہ کے ساتھ نظارتوں کے متوازی نظام کا قیام۔حضور نے حبیبیہ ہال لاہور میں اسلام میں اختلافات کا آغاز کے موضوع پر تقریر فرمائی۔حضور نے ہندوستان میں سول نافرمانی کی تحریک اور اس کے نتائج سے متعلق مسلمانان ہند کی راہنمائی فرمائی۔قادیان میں یتیم خانہ قائم کیا گیا۔حضور نے آل انڈیا مسلم کانفرنس کے لئے ترکی کا مستقبل اور مسلمانوں کا فرض“ کے موضوع پر کتابچہ تصنیف فرمایا۔گھٹیالیاں ضلع سیالکوٹ کے مقام پر تعلیم الاسلام سکول کا اجراء۔جماعت احمدیہ کے ایک وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کر کے تبلیغی لٹریچر پیش کیا۔نیز ترکوں سے معاملہ کرتے وقت مسلمانان عالم کے جذبات کا خیال رکھنے کی اپیل کی۔۱۹۲۰ء حضور نے بریڈ لاء ہال میں مستقبل میں امن کا قیام اسلام سے وابستہ ہے“ کے موضوع پر خطاب فرمایا۔حضور نے بندے ماترم ہال امرتسر میں صداقت اسلام وذرائع ترقی اسلام پر لیکچر دیا۔نیو یارک مشن کا آغاز۔مولوی عبدالباری فرنگی محل کی درخواست پر الہ آباد میں معاہدہ ترکیہ کے متعلق منعقد ہونے والی کا نفرنس کے لئے حضور نے مضمون لکھا۔جسے احمد یہ وفد نے وہاں پیش کیا ( معاہدہ ترکیہ اور مسلمانوں کا آئندہ رویہ )۔146-