تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 238
تاریخ احمدیت۔جلد 23 238 سال 1965ء حضرت بانی سلسلہ کے بڑے بھائی مرزا غلام قادر کی بیوہ حرمت بی بی ( تائی صاحبہ ) نے بیعت کر لی۔اور تائی آئی“ کا الہام پورا ہوا۔حضور نے مسلم شریف کا درس عام جاری فرمایا۔لاہور میں احمدی طلباء کی سہولت کے لئے ہوٹل کا قیام۔انجمن ترقی اسلام قادیان کی طرف سے قرآن مجید کے پہلے پارہ کے انگریزی ترجمہ کی اشاعت۔قادیان میں منارۃ المسیح کی تعمیر مکمل ہوگئی۔آکسفورڈ یونیورٹی کے پروفیسر مارگولیت کی قادیان میں آمد اور حضرت خلیفۃ المسیح سے ملاقات۔قادیان میں مستقل مرکزی ”صادق لائبریری قائم ہوئی۔اسی سال حضور نے خواتین کے لئے تبلیغی فنڈ کی پہلی تحریک کی۔۱۹۱۷ء نور ہسپتال قادیان کی تکمیل۔حضور نے زندگی وقف کرنے کی پہلی تحریک فرمائی۔حضرت مفتی محمد صادق صاحب کا عزم انگلستان برائے تبلیغ۔لائبیریا میں پہلی باراحمد بیت کا پیغام پہنچا۔سیلون سے انجمن احمد یہ کولمبو کی طرف سے اینگلو تامل میں ہفتہ واری اخبار The Message کا اجراء۔آسٹریلیا میں اسلامی لٹریچر کی اشاعت۔پنجاب کے سابق چیف جسٹس اور یوپی کے سابق گورنر کو انگلستان مشن کی طرف سے تبلیغ اسلام۔۱۹۱۸ء حضور کے دفتر میں ڈاک کا مستقل صیغہ پہلی بار قائم کیا گیا۔پہلے افسر ڈاک مولوی عبد الرحیم صاحب نیر مقرر ہوئے۔حضور نے شدید بیماری کے عالم میں وصیت تحریر فرمائی۔حضور نے جنگ عظیم میں کام آنے والے مسلمانوں کے بچوں کی تعلیم کے لنڈ میں 20 ہزار روپیڈیا۔انفلوئنزا کی عالمگیر وہا کھیل جانے پر حضرت خلیفہ امسیح کی خدمت خلق کے بارے میں ہدایت