تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 235 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 235

تاریخ احمدیت۔جلد 23 235 سال 1965ء مارچ میں آپ کی ادارت میں رسالہ تشحیذ الا ذہان کا اجراء ہوا۔۲۶ مئی کو آپ کے ہاں پہلے بیٹے صاحبزادہ مرزا نصیر احمد صاحب کی ولادت ہوئی جن کی جلد ہی وفات ہوگئی۔جلسہ سالانہ میں پہلی دفعہ آپ نے پر معارف تقریر کی۔١٩٠٧ء ایک فرشتہ نے رویا میں آپ کو سورۃ الفاتحہ کی تفسیر سکھائی۔١٩٠٨ء ۲۷ را پریل کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ہمراہ لاہور کا سفر کیا۔۲۶ مئی کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی وفات پر آپ کی نعش مبارک کے سامنے آپ نے تاریخی عہد کیا۔ے مئی کوحضرت خلیفہ المسیح الاول کی بیعت کا شرف حاصل کیا۔آپ کی پہلی تصنیف ” صادقوں کی روشنی کوکون دور کر سکتا ہے“ شائع ہوئی۔مدرسہ احمدیہ کی بقاء کے لئے زبردست جد و جہد فرمائی۔١٩٠٩ء دہلی ، کپورتھلہ ، لاہور، قصور اور فیروز پور میں پبلک لیکچر دیئے۔جولائی میں سرزمین کشمیر کی طرف پہلا سفر کیا۔۱۵ نومبر کو آپ کے ہاں حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب (خلیفہ لمسیح الثالث) کی ولادت ہوئی۔١٩١٠ء فروری میں قادیان میں نماز مغرب کے بعد درس قرآن دینا شروع کیا۔احمدی طلباء کے لئے تربیتی کلاس کا اجرا کیا۔۲۴ جولائی کو حضرت خلیفتہ المسیح الاول کے سفر ملتان کے دوران پہلی مرتبہ امیر مقامی مقرر ہوئے۔۲۹ جولائی کو پہلی بار آپ نے خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا۔۲۶ / اگست کو حضرت خلیفتہ المسیح الاول نے آپ کی اقتداء میں نماز جمعہ ادا فرمائی۔