تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 218 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 218

تاریخ احمدیت۔جلد 23 218 سال 1965ء تعلق ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو صبر جمیل عطا فرما دے۔اور آپ کے والد محترم مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔آمین۔“ (چیئر مین یونین کونسل نمبر ۳۹۔احمد نگر ) سید غلام شبیر شاہ صاحب میر پور آزاد کشمیر میر پور آزاد کشمیر کے ایک غیر از جماعت معزز دوست سید غلام شبیر شاہ صاحب نے ایک احمدی مکرم منشی علم الدین صاحب کے نام یہ خط لکھا:۔دد مگر می جناب منشی علم الدین صاحب السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ۔آج کی ریڈ یونشریات انتہائی رنج وغم کے عالم میں سنی گئیں جبکہ یہ خبر نشر ہوئی کہ آج جناب مرزا بشیر الدین محمود احمد صاحب کا ربوہ میں انتقال ہو گیا ہے۔صاحب موصوف ایک بلند اخلاق غریب پرور و دیگر کئی صفات کے علاوہ تنظیم احمدیہ کے علمبردار تھے انہوں نے نمایاں طور پر قومی و مذہبی خدمات انجام دی ہیں۔مجھے صاحب کی وفات سے دلی دکھ ہوا ہے اور دعا کرتا ہوں کہ انہیں اللہ تبارک اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔انا للہ و انا اليه راجعون۔آپ اپنے تمام ہم خیال حضرات کو میری دلی ہمدردیوں کا اظہار فرما دینا۔راقم سید غلام شبیر شاہ آف نار“ مشتاق احمد قریشی راولا کوٹ آزاد کشمیر مشتاق احمد قریشی نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ”جناب ایڈیٹر صاحب الفضل ربوہ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ پرسوں کا اخبار دیکھ کر بڑی ذاتی کوفت ہوئی جس میں حضرت خلیفہ صاحب کی اچانک وفات کا لکھا ہوا تھا۔دل میں رنج والم لے کر بار بار پڑھا مگر بحیثیت ایک فوجی کرافٹ E۔M۔E میں ہونے سے کچھ بھی نہ کر سکا۔البتہ اتنا ضرور کیا کہ حضرت صاحب کی روح مبارک کو لاکھوں درود بھیجنے اور ان کی روح کے لئے قرآن مجید پڑھنے کا مصمم وعدہ کیا خداوند کریم حضرت صاحب کو اپنے خاص بندوں میں جگہ دے۔آمین ثم آمین۔میں چند ایک کتابیں پڑھنے سے احمدیت کے اتنا قریب ہو چکا ہوں۔گو میں ابھی تک اس دائرہ سے محروم ہوں مگر انشاء اللہ جلد وہ دن آئے گا جب میں بھی ایک احمدی کی