تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page ii of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page ii

عرض ناشر خدا تعالیٰ کے فضل اور اس کی توفیق سے تاریخ احمدیت کی جلد نمبر 23 ہدیہ قارئین ہے یہ 5 1966ء کے حالات و واقعات پر مشتمل ہے۔محترم مولانا دوست محمد شاہد مورخ احمدیت نے تاریخ احمدیت کی 21 جلد میں مرتب فرمائیں۔اس سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔حضرت خلیفتہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 28 راگست 2009ء میں آپ کا ذکر خیر کرتے ہوئے فرمایا: " 1953ء میں حضرت مصلح موعودؓ نے آپ کو تاریخ احمدیت مدون اور مرتب کرنے کے لئے مقرر فرمایا۔اس کی 20 جلدیں شائع ہو چکی ہیں اور باقی بھی 2004 ء تک مکمل ہیں اور اس کے بعد نوٹس بنا کر چھوڑ گئے ہیں۔“۔جو بڑی تندہی اور اخلاص سے مصروف کار ہیں۔آپ نے جلد 23 کے لئے موجود مواد پر نظر ثانی کی اور بڑی مفید اور وقیع ایزادیاں کی ہیں۔آپ کے جن رفقائے کار نے آپ کا ہاتھ بٹایا۔اللہ تعالیٰ انہیں بھی جزائے خیر عطا فرمائے۔ان کاوشوں کا ثمرہ بصورت جلد ہذا پیش ہے۔فجزاهم الله احسن الجزاء حضرت خلیفہ المسیح الثانی المصلح الموعود نے ۶ / دسمبر ۱۹۶۴ء کو اپنے ایک پیغام میں احباب جماعت کو تحریک کرتے ہوئے فرمایا:۔”سلسلہ کی تاریخ سے واقفیت رکھنا ہر احمدی کے لئے ضروری ہے۔احباب کو چاہیے کہ اس کا مطالعہ کریں اور اس کی اشاعت میں حصہ لیں۔“ (الفضل ، دسمبر ۱۹۶۴ صفحہ۱) امید ہے قارئین کے ذوق اور دلچسپی اور توجہ کا سامان قرار پائے گا۔اللہ تعالیٰ زیادہ سے زیادہ احباب کو اس سے استفادہ کی توفیق بخشے۔آمین۔