تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 169 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 169

تاریخ احمدیت۔جلد 23 169 سال 1965ء نے بیرونی ممالک میں ۹۶ مشن قائم کئے اور اب ان کی تعداد ۱۵۲ ہوگئی ہے۔جماعت احمدیہ کے مشن کو افریقی ممالک میں اور خاص طور پر مغربی ساحل پر بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔جہاں پر انہیں عیسائی منادوں کی شدید مخالفت کے مقابلہ میں بڑی جانفشانی سے کام کرنا پڑا ہے۔جبکہ تحریک پاکستان اپنے پورے زور پر تھی تو مرزا صاحب نے مسلم لیگ کی پُر زور تائید کی۔اس سے قبل ۱۹۲۲ء میں آپ نے آریہ سماج کی طرف سے شدھی تحریک کی جو مسلمانوں کو بڑی تعداد میں ہندو بنانے کے لئے یوپی کے علاقہ میں بڑے زور سے شروع کی گئی تھی۔بڑی جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کیا۔قرآن کریم کی تقریباً ایک درجن سے زائد زبانوں میں تراجم اور تفاسیر کے علاوہ آپ نے اپنے بعد علمی لٹریچر کا ایک بہت بڑا ذخیرہ چھوڑا ہے۔“ روزنامہ جنگ راولپنڈی ۹ نومبر ۱۹۶۵ء: لا ہور ۸ نومبر۔احمدیہ فرقے کے سر براہ مرزا بشیر الدین محمود احمد ربوہ میں آج صبح وفات پاگئے۔ان کی عمرے ۷ سال تھی۔وہ تین ہفتے سے بیمار تھے ان کو کل دفنانے سے پہلے ربوہ میں احمدیہ فرقے کا انتخابی ادارہ ان کی جگہ فرقے کے نئے خلیفہ کا انتخاب کرے گا۔بشیر الدین محمود احمد کو ۱۹۱۴ء میں خلیفہ منتخب کیا گیا تھا انہوں نے افریقہ یورپ اور امریکہ میں احمدیہ فرقے کے مشن قائم کئے اس سلسلے میں انہوں نے دو مرتبہ یورپ کا سفر بھی کیا تھا غیر ممالک میں انہوں نے جو احمد یہ مشن قائم کئے تھے ان کی کل تعداد ۹۶ سے ۱۵۲ تک پہنچ چکی ہے۔احمد یہ مشن کو خاص طور پر افریقہ کے مغربی ساحلی علاقوں میں کافی کامیابی ہوئی۔جہاں انہوں نے عیسائی مشنریوں کی زبر دست مخالفت کی موجودگی میں بڑی محنت سے کام کیا۔تحریک پاکستان کے دوران مرزا صاحب نے اپنی جماعت کی پوری طاقت مسلم لیگ کے ساتھ شامل کر دی۔۱۹۲۲ء کے دوران یوپی میں انہوں نے ہندوؤں کی شدھی تحریک کے چیلنج کا مقابلہ کیا شدھی تحریک کے تحت بہت سے مسلمانوں کو آریہ سماجیوں نے ہندو بنانا شروع کر دیا تھا۔مرزا صاحب کی نگرانی میں ایک درجن سے زیادہ غیر ملکی زبانوں میں قرآن حکیم کے تراجم ہوئے اور تفسیر میں لکھی گئیں۔ان زبانوں میں ڈچ، جرمن، انڈونیشین اور سواحیلی بھی شامل ہیں۔انہوں نے ۱۹۳۱ء میں آل انڈیا کشمیر کمیٹی کی سربراہی بھی کی۔انہوں نے کشمیر کی جنگ آزادی میں حصہ لینے کے لئے ۱۹۴۸ء میں احمد یہ رضا کاروں کی ایک پوری بٹالین تیار کی اور بلا معاوضہ اس کی خدمات تحریک کی ہائی کمان کے سپرد کر دیں۔مرزا صاحب نے اپنے پیچھے قریباً ۳۰لاکھ عقیدتمند، بیسیوں مشن