تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 140 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 140

تاریخ احمدیت۔جلد 23 140 سال 1965ء اور نقدی بھی صدقہ کے طور پر دی گئی۔۶۵ -۲۱-۱۱ کو جب حساب کیا گیا تو معلوم ہوا کہ حضور کی بیماری پر ہے جانور صدقہ کے طور پر ذبیح کئے گئے جن میں ایک اونٹ اور ایک بچھڑا شامل تھا۔- ۴۰۰ روپے نقد صدقہ کئے گئے۔لوگوں نے ۳۸۰۰ روپے صدقہ کے لئے دفتر میں دئے۔بالآخر شب ایک بج کر بیس منٹ پر ۶۵ -۱۱-۸ کو حرکت قلب بند ہو گئی سورہ پین سنادی گئی تھی۔اسی دوران چند منٹوں کے بعد ہونٹ ہلے پھر سینہ ابھرا، پھر پیٹ پر بھی اثر دیکھا گیا اس طرح سے جسم میں بھی گرمی آگئی لیکن کوئی علاج کارگر نہ ہوا۔اور حضور ۲:۲۰ پر ۶۵ -۱۱-۸ کو اپنے مالک حقیقی کے پاس چلے گئے۔اس ایک گھنٹہ کے اندر جو چہرے پر بیماری کے اثرات تھے وہ دور ہو کر چہرہ شگفتہ ہو گیا۔وفات کے چند منٹ بعد خاکسار کو بھی حضور کی زیارت کا موقعہ ملا۔حضور اوپر کی منزل کے شرقی جانب کے لمبے کمرے میں تھے۔۶۵ -۱۱- ۸ کوساری رات دفتر پرائیویٹ سیکرٹری کھلا رہا اور فون پر احباب کے استفسارات کے جوابات دیئے گئے۔حضور کے صندوق کے لئے سرگودھا آدمی بھجوایا گیا۔اگلے دن تک جنازہ محفوظ رکھنے کے لئے برف کے ہیں بلاکوں کا انتظام کیا گیا۔اس سے اگلے دن پھر ۲۰ بلاک منگوائے گئے جس کمرہ میں حضور کا جسدِ اطہر تھا وہاں پنکھے چلتے رہے جس سے کمرہ بہت ٹھنڈا رہا۔اس صندوق کے اندر ایسی مصالحہ دار چادر لگائی گئی جو دیمک وغیرہ سے محفوظ رکھتی ہے اور اوپر جستی چادر لگا کر چادر پر سفیدہ کیا گیا۔جہاں صندوق قبر میں رکھا جانا تھا اس جگہ کے گرد سیمنٹ سے ساڑھے چار انچ کا پردہ پختہ اینٹوں سے بنایا گیا جس کے اوپر لکڑی کے بالے رکھے گئے اور اندر صندوق کو رکھ کر چپ بورڈ کا فریم لگایا گیا۔اور اسے ریت سے بھر دیا گیا۔اور پھر اوپر تختہ دے کر اور مضبوط بالے لگا کر سب حصے کو " ریت سے بھر دیا گیا۔100 اخبار الفضل میں درد ناک سانحہ کی مفصل خبر اخبار الفضل نے ۹ نومبر ۱۹۶۵ء کے پرچہ میں اس نہایت لرزہ خیز اور دردناک سانحہ ارتحال کی مفصل خبر حسب ذیل الفاظ میں شائع کی:۔