تاریخ احمدیت (جلد 23)

by Other Authors

Page 129 of 849

تاریخ احمدیت (جلد 23) — Page 129

تاریخ احمدیت۔جلد 23 میں داخل کروایا گیا۔93- 129 سال 1965ء ڈسکہ کے خدام واطفال کا نمونہ پاکستان بھر کے احمدی احباب نے اس موقعہ پر اپنی بساط سے بڑھ کر خدمت خلق کی توفیق پائی اور ہر جماعت نے اس موقعہ پر بے نظیر نمونے قائم کرتے ہوئے اپنے ملک اور قوم کی خدمت کی۔ان دنوں میں تمام جماعتی اخبارات و رسائل احمد یہ جماعتوں کی ان بے لوث قربانیوں کے ذکر سے بھرے ہوئے تھے۔ان بہت سی جماعتوں میں سے بطور نمونہ ڈسکہ ضلع سیالکوٹ کی ایک رپورٹ درج کی جارہی ہے۔چنانچہ جناب بشیر احمد صاحب صراف قائد مجلس خدام الاحمدیہ ڈسکہ وسیکرٹری مرکزی خدمت خلق کمیٹی ڈسکہ ضلع سیالکوٹ تحریر کرتے ہیں کہ : جماعت احمد یہ سنٹر ڈسکہ کے خدام واطفال ومعہ دیگر احباب کے متاثرہ احباب کی امداد کے لئے ایک مؤثر مہم چلائی۔۷۵ خاندانوں کی رہائش کا انتظام کیا گیا۔قومی دفاعی فنڈ میں۵۰۰ روپیہ ڈسکہ کی دفاعی کمیٹی کو پیش کیا گیا۔ڈسکہ کے امدادی کیمپ میں ۳۵ مختلف قسم کی ادویات گولیاں جو ہزاروں کی تعداد میں تھیں ٹیکے جات ڈسپنسری انچارج کو دی گئیں۔ہنگامی حالات کے پیش نظر جناب S۔D۔M صاحب ڈسکہ نے لاریوں کے اڈوں کو شہر سے باہر منتقل کر دیا تھا۔اس لئے خدام الاحمدیہ نے صورت حال کو دیکھ کر باہر اڈوں پر ایک کیمپ بنا دیا جس میں ایک ماہ تک روزانہ ۵ سے ۱۰ خدام واطفال متاثرہ سواریوں کا سامان اتارنے اور چڑھانے کا کام کرتے رہے۔علاوہ ازیں کیمپ میں ٹھنڈا پانی پلانے کا انتظام تھا۔ہر لاری بس جب اڈہ پر پہنچتی تھی تو اطفال وخدام ہاتھ میں جنگ اور گلاس لے کر آوازیں دے دے کر سوار یوں کو ٹھنڈا پانی پلاتے۔ایک ماہ میں ۶۳ من برف خرچ ہوئی جس سے ہزاروں مسافروں کو پانی پلایا گیا۔ہر خادم وطفل کے کندھے پر خدمت خلق کا نشان ہوتا تھا لوگ بے حد متاثر ہوتے اور دعائیں دیتے۔ان ایام میں یہ سنہری خدمت کا موقع اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ہمارے خدام واطفال کو ہی میسر فرمایا۔خاکسار کی سرکردگی میں روزانہ امدادی کیمپوں کا جائزہ لیا جاتا اور متاثرہ احباب کی ضروری امداد کی جاتی۔