تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 78 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 78

تاریخ احمدیت۔جلد 22 78 سال 1963ء مورخہ ۱۶ جون ۱۹۶۳ء میں ایک ضروری اعلان کے ذریعہ جماعت کے اہل علم و قلم طبقہ کی توجہ اس طرف مبذول کرائی کہ تبلیغ اسلام کی غرض سے سیدنا حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتابوں کے غیر زبانوں خصوصاً انگریزی میں تراجم شائع کرنا ہماری اہم ترین ذمہ داری ہے اور گو وکالت تبشیر نے سلسلہ کے لٹریچر کو دوسری زبانوں میں چھپوا کر گذشتہ سالوں میں خاصا کام کیا ہے تاہم جو کام کرنا باقی ہے وہ اپنی مقدار اور وسعت کے اعتبار سے بہت زیادہ ہے اور اسے جماعت کے مجموعی اور 133- انفرادی تعاون کے بغیر سرانجام نہیں دیا جا سکتا اس مقصد کے حصول کے لئے تین صورتیں بیک وقت اختیار کرنا مناسب ہوں گی۔اول۔ہر سال بعض کتب انتخاب کرلی جائیں اور شروع سے لے کر آخر تک ترجمہ کروائی جائیں۔دوم۔حضور کی کتب میں سے ایسے حصے یا ابواب منتخب کر لئے جائیں جہاں کسی ایک سوال کے مختلف پہلوؤں کا ایک ہی جگہ مسلسل اور مفصل جواب آ گیا ہو۔ایسے حصص کو ترجمہ کرا کے کتا بچوں کی صورت میں شائع کرا دیا جائے۔سوم۔حضور علیہ الصلوۃ والسلام نے بعض سوالات کے مختلف پہلوؤں پر اپنی مختلف کتابوں میں روشنی ڈالی ہے ایسے پہلوؤں کے متعلق ان کتابوں میں سے اقتباسات جمع کرالئے جائیں اور پھر کتابی صورت میں مرتب کر کے ان کا انگریزی ترجمہ شائع کرایا جائے۔صاحبزادہ صاحب نے احباب جماعت سے اپیل کی کہ (1) وہ مشورہ دیں اور کوئی اور مفید تجویز پیش کریں۔(۲) کم از کم پانچ کتابیں ایسی تجویز کریں جن کا ترجمہ اُن کے نزدیک فوری طور پر ہونا چاہیئے۔(۳) حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کے جو حصے بعض سوالات کا مکمل جواب ہیں ان کی نشان دہی کریں۔(۴) اس امر سے مطلع فرمائیں کہ آپ (با معاوضہ یا بغیر معاوضہ ) کسی کتاب کا انگریزی زبان میں ترجمہ کرسکیں گے۔(۵) کیا آپ (با معاوضہ یا بغیر معاوضہ ) کسی ترجمہ شدہ کتاب کا انڈیکس تیار کرسکیں گے۔(1) جو صاحب ترجمہ یا انڈیکس تیار کرنے کے قابل ہوں ان کے نام و پستہ سے مطلع فرمائیں۔