تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 720 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 720

تاریخ احمدیت۔جلد 22 720 سال 1964ء مولوی عبدالحمید صاحب، مولوی عبد الواحد صاحب عزیز سیکرٹری احمد یہ مشن کماسی ، سید محمد ہاشم صاحب بخاری، احمد بن عبداللہ صاحب جبرئیل سعید صاحب (مقامی مبلغ ) ، ابراہیم جیسی صاحب گھانا یونیورسٹی ، مولوی عبدالمالک خان صاحب ریجنل مبلغ اشانٹی، اسمعیل آڈ وصاحب گھانا یونیورسٹی ،مولوی عبدالوہاب صاحب الحسن بن صالح صاحب گھانا یونیورسٹی اکرا، عثمان بن آدم صاحب، جبرائیل آدم صاحب، یعقوب بن عیسی صاحب، سلیمان الحسن صاحب، الحاج آدم صاحب، مکرم صادق جانسن صاحب، الحاج الحسن عطاء صاحب ریجنل چیئر مین اشانٹی ریجن اور مکرم سعود احمد خان صاحب دہلوی ایم۔اے۔قائم کیا۔جلسہ سالانہ میں مخلصین احمدیت نے ۲۹۱۶ پونڈ ز چندہ پیش کر کے مالی جہاد کا ایک مثالی نمونہ 55 اس مرکزی جلسہ کے علاوہ ایسم (ESIAM) میں سنٹرل ریجن کی ٹیچپان میں برونگ اہا فوریجن کی اور ا گو گو میں اشانٹی کی جماعتوں کی کانفرنسوں کا انعقاد ہوا۔ایسم (ESIAM) کانفرنس کے موقعہ پر ۲۲۵ پونڈ اور ٹیچان کا نفرنس کے دوران ۳۳۷ پونڈ اشاعت دین کے لئے جمع ہوئے۔یہ سال غا نامشن کی علمی و دینی ترقی کے لئے سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ اس میں سات نئے احمد یہ سکولوں کا قیام عمل میں آیا۔نیز سنٹرل ریجن میں گومیا او ہیم (GOMIA EVHIAM) کے مقام پر ایک نئے مسجد کا افتتاح ہوا۔جو مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم نے کیا۔اس موقعہ پر ریجن کی تمام احمدی جماعتوں کے علاوہ سینکڑوں غیر مسلم جن میں علاقہ کے چیفس اور ڈسٹرکٹ کمشنر بھی شامل ہوئے۔خدا کا یہ گھر ۳۰۵۳ پونڈ کی لاگت سے پایہ تکمیل کو پہنچا۔کروکری میں نئی جماعت قائم ہوئی۔جہاں کے باشندوں کو احمدیت سے دلچپسی کا موجب احمد یہ سکینڈری سکول کی ٹیم کی شاندار کامیابی بنی۔دونئی جماعتیں برونگ اہا فو کے ریجن میں قائم ہوئیں۔وولٹا ریجن میں با قاعدہ مشن کھلا۔سالٹ پانڈ میں غانا کی جماعتوں کی کانفرنس منعقد ہوئی۔اس سال مولانا عبدالمالک خان صاحب کے تربیت یافتہ چودہ نئے افریقی مبلغین تیار ہوئے۔جنہیں مختلف علاقوں میں متعین کر دیا گیا۔مبلغین احمدیت کے ساتھ ساتھ مسٹر محمد آرتھر صاحب پریذیڈنٹ اور مسٹر ممتاز بیگ صاحب جنرل سیکرٹری انتظامی خدمات بجالاتے رہے۔اس سال وزیر اعظم سنگا پور کی قیادت میں ملائیشیا کا ایک وفد غانا آیا۔جماعت احمدیہ کا ایک وفد