تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 721 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 721

تاریخ احمدیت۔جلد 22 721 سال 1964ء جو مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم، مسٹر آرتھر صاحب، ممتاز بیگ، مولوی عبدالحمید صاحب، محمد الحق صاحب اور محمد علی صاحب پر مشتمل تھا۔سٹیٹ ہاؤس میں ملائیشیا کے ارکان سے ملا اور ایڈریس کے علاوہ دینی لٹریچر پیش کیا۔مولوی عطاء اللہ صاحب کلیم نے اکرا، کماسی ، انگو آسی اور منگو آسی، ابو آسی، هیچمان ، ایسار چر، ایسیم ، بیڈم، اگو گو اور مینڈی کی جماعتوں کا دورہ کیا۔آپ کی مندرجہ ذیل علمی اداروں میں تقاریر ہوئیں۔یو نیورسٹی کالج کیپ کوسٹ۔ٹیچرز ٹریننگ کالج (JUABEN)۔اشانی آبوری ٹیچرز ٹریننگ کالج۔ایچی موٹا (ACHIMOTA) ہائر سیکنڈری سکول۔پرویزے گرلز سیکنڈری ہائی سکول۔کیپ کوسٹ۔انگریزی سکول۔یونیورسل کالج کیپ کوسٹ۔ایمر جنسی ٹیچرز ٹریننگ سنٹر سالٹ پانڈ۔ایگرے میموریل فرائن سیکنڈری سکول کیپ کوسٹ۔آپ کے زیر انتظام اس سال فینٹی زبان میں دور سائل اشاعت پذیر ہوئے۔(۱) محمد صلی اللہ علیہ وسلم بائبل میں چھ ہزار تعداد )۔(۲) میں اسلام کو کیوں مانتا ہوں“ ( از حضرت مصلح موعود ) پانچ ہزار تعداد )۔مولوی عبدالوہاب بن آدم صاحب مبلغ ٹیچان برونگ اہا فوریجن نے اس سال ۱۹ مقامات کا دورہ کیا۔اور تبلیغی جلسوں کے ذریعہ سے پیغام حق پہنچایا۔آپ نے ڈسٹرکٹ کمشنر، ریجنل کمشنر، پیرا ماؤنٹ چیف ٹیچپان اور سیکنڈری سکول کے ہیڈ ماسٹر اور دیگر بہت سے اصحاب کو دعوت حق پہنچائی۔آپ کے زیر انتظام کمیونٹی سنٹر میں ایک کامیاب جلسه پیشوایان مذاہب پر ہوا۔جس میں ٹیچمان سٹیسٹ کے عیسائی پیراماؤنٹ چیف نے کہا۔جماعت احمدیہ نے احسن رنگ میں تمام انبیاء کی صداقت نمایاں کر کے اور مختلف مذاہب کے در میان اتحاد اور رواداری پیدا کر کے دنیا میں امن کی مضبوط بنیاد ڈالنے کی کوشش کی ہے۔ٹمالے (شمالی ریجن ) کے انچارج مولوی داؤ داحمد صاحب انور نے وا، بوسگا، اکرا، سالٹ پانڈ، بیکوائے، ڈنکوا، مروا، بیت لحم، بیبانی، کو جو کرم، اوالسو، نفرامانیو، امسانی نومبو، بورو، ٹیکرم، پرامسو، پیمانای ، اگو گو۔آپ نے سیکنڈری سکول اور غانا کالج میں متعدد تقاریر کیں۔انشانٹی۔وائس چانسلر کوامی نکر و ما۔ریجنل ایجوکیشن آفیسر اور بعض دوسری شخصیات کو لٹریچر پیش کیا۔یہووائٹنس کے تین پادریوں سے حادثہ صلیب اور کفارہ کے موضوع پر مباحثہ ہوا جس کا سامعین نے