تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 697 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 697

تاریخ احمدیت۔جلد 22 کھیلیں 697 سال 1964ء (پاکستان) تعلیم الاسلام کا لج ربوہ نے اس سال کھیل کے میدان میں تین اعزاز حاصل کئے۔چنانچہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کی کالج سیکشن میں چمپیئن شپ جیتی۔اس کی ٹیم کشتی رانی کے مقابلوں میں یونیورسٹی بھر نیز بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے کشتی رانی کے مقابلہ میں 22 چمپیئن قرار پائی۔جامعہ نصرت ربوہ نے والی بال کے انٹر زونل مقابلوں میں بورڈ کی نیز یونیورسٹی کی والی بال کی چمپیئن شپ جیت لی۔تعلیم الاسلام ہائی سکول کی کرکٹ ٹیم ضلعی مقابلوں میں امسال بھی چمپیئن قرار پائی۔(غانا) احمد یہ سیکنڈری سکول کماسی نے ملک کے تمام سکولوں اور کالجوں کو فٹبال ٹورنامنٹ میں 24 شکست دے کر نیشنل چمپیئن شپ کا اعزاز حاصل کیا۔( سیرالیون) سیرالیون کے احمد یہ سیکنڈری سکول نے صوبائی ٹورنامنٹ میں چمپیئن شپ جیسہ لی۔ٹورنا منٹ میں صوبے کی ہیں ٹیمیں شامل ہوئی تھیں۔سہ ماہی مجلہ الجامعہ“ کا اجراء سید میر داؤ د احمد صاحب کی نگرانی میں جامعہ احمد یہ ربوہ کی طرف سے ایک رسالہ مجلہ الجامعہ“ کا اجراء ہوا۔جس کے مدیر جامعہ احمدیہ کے استاد ملک سیف الرحمن صاحب مقرر ہوئے۔نائبین میں محمد شفیق قیصر، محمد یوسف سلیم لئیق احمد طاہر اور محمود احمد شامل تھے۔رسالے کے اجراء کا مقصد علمی، ادبی ، تاریخی اور سائنسی علوم کی اشاعت تھا۔سید میر داؤ داحمد صاحب نے اس رسالے کے اجرا کے موقع پر بیان فرمایا:۔کوئی تعلیمی ادارہ اپنے مقصد کو پورانہیں کر سکتا جب تک کہ اس کے اساتذہ اور طلباء دونوں تحقیق و مطالعہ کا کام نہ کرتے ہوں۔خدا کے فضل سے جامعہ احمد یہ اس لحاظ سے حقیقی تعلیمی ادارہ کہلانے کا مستحق ہے۔اس مجلہ میں نہایت اعلی درجہ کے علمی وتحقیقی مضامین شائع ہوتے رہے۔یہ سہ ماہی رسالہ ۱۹۶۴ء سے ۱۹۷۳ ء تک چھپتا رہا۔