تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 688
تاریخ احمدیت۔جلد 22 688 سال 1964ء شریک ہوتے رہے لیکن بیعت ۱۹۰۸ء میں حضرت خلیفہ اول کے دست مبارک پر کی۔۱۹۱۳ء سے امیر جماعت اور بعد ازاں انصار اللہ کے ناظم ضلع کے فرائض سرانجام دیتے رہے۔بہت دعا گواور عبادت گزار بزرگ تھے۔(۱۹) چوہدری عبدالرحمن صاحب B۔A۔B۔T سیکنڈ ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول ربوہ ڈسٹرکٹ بورڈ کی سروس اور ہیڈ ماسٹری چھوڑ کر ۱۹۴۴ء میں حضرت مصلح موعود کے ارشاد پر قادیان آگئے اور اپنی ساری زندگی تعلیم الاسلام ہائی سکول کی ترقی کے لئے وقف کر دی۔آپ فن تعلیم کے بے مثال ماہر تھے اور امتحان کے لئے طلباء کو تیار کرنا ان پر ختم تھا۔سلسلہ سے مخلصانہ تعلق اور جماعتی وقومی روایات کو زندہ و تابندہ رکھنے کا خیال ہمیشہ ان کے پیش نظر رہتا تھا۔تاریخ ، انگلش اور خصوصاً ریاضی کے مضمون میں ملک گیر شہرت حاصل تھی۔اور شاندار کتب تالیف کیں۔جن میں مدینہ ریاضی“ آپ کا شاہکار ہے۔چند سالوں سے آپ مڈل اور میٹرک کے گیس پیپر بھی شائع کرنے لگے جو پاکستان میں بہت مشہور ہوئے۔مولوی محمد صدیق صاحب منگلی مجاہد سرینام آپ ہی کے داماد ہیں۔137