تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 628
تاریخ احمدیت۔جلد 22 628 سال 1964ء فرمایا۔۱۹۴۸ء میں آپ نے حضور کی خدمت میں لکھا۔میری سروس ختم ہونے والی ہے مانگنے پر توسیع مل جائے گی لیکن میں نے وقف کیا ہوا ہے لہذا مجھے جو ارشا د فرما ئیں اس پر عمل کروں گا۔حضور نے جواب ارسال فرما یا ضرورت تو ہے آپ چھوڑ کر چلے آئیں۔اس پر آپ حاضر خدمت ہو گئے۔حضور نے آپ کو آڈیٹر تحریک جدید کے اہم عہدے پر متعین فرمایا۔حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے آپ سے پوچھا۔آپ کے سپرد کیا کام کیا گیا ہے تو آپ نے جواب دیا حضرت مصلح موعود نے آڈیٹر تحریک جدید بنا دیا۔حضرت میاں صاحب نے فرمایا پھر تو آپ واقعی معتبر بن گئے۔نام بھی معتبر اور کام بھی معتبر۔آپ نے آٹھ سال تک نہایت محنت اور تندہی سے یہ خدمت سرانجام دی۔اکثر آدھی رات تک کام کرتے رہتے تھے۔۱۹۵۸ء کے جلسہ سالانہ پر آپ زیارت قادیان کے لئے روانہ ہوئے تو حضرت مرزا بشیر احمد صاحب نے وہاں کے دفتر کے حسابات چیک کرنے کا ارشاد فرمایا۔کام زیادہ تھا اور عرصہ قیام تھوڑا۔اس لئے دن رات ایک کر کے کام ختم کیا۔جب واپس لاہور پہنچے تو محنت شاقہ کے باعث آپ پر فالج کا خفیف سا حملہ ہوا۔لیکن ہفتہ عشرہ کے بعد خدا تعالیٰ نے آپ کو پھر صحت عطا فرما دی۔جس کے بعد آپ آخر وقت تک دفتر وقف جدید اور ادارۃ المصنفین کے آڈیٹر کے عہدہ پر کام کرتے رہے۔للہیت اور فدائیت کا قابل رشک جذ بہ آپ میں پایا جاتا تھا۔مالی جہاد میں آپ نے ہمیشہ اپنی استطاعت سے بڑھ کر حصہ لیا۔ایک وقت ایسا بھی آیا کہ آپ مالی پریشانیوں سے دو چار ہوئے لیکن پھر بھی اپنے پیارے امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے مالی قربانیوں میں قدم کو آگے ہی بڑھاتے رہے۔وصیت کا ۱/۸ حصہ تنخواہ گھر لانے سے پہلے ادا کر کے آتے تھے۔چندہ تحریک جدید کے حساب سے سابقون میں شامل تھے۔سلسلہ کی خدمت میں بہت راحت محسوس کرتے۔ایک مرتبہ سرکاری ملازمت میں ترقی کا موقعہ پیدا ہوا جس میں دوسری جگہ تبدیل ہو کر جانا لازمی تھا مگر آپ نے انکار کر دیا۔کیونکہ اس جگہ سلسلہ کی اہم خدمات آپ کے سپر د تھیں۔اولاد ۱۔قریشی مقبول احمد صاحب (سابق مبلغ آئیوری کوسٹ و انگلستان) ۲۔قریشی محمود احمد صاحب لاہور ۴۔صفیہ خاتون صاحبہ (مرحومہ) 62 ۳ قریشی مسعود احمد صاحب ۵۔امۃ القیوم صاحبه -۶ - امة الحفیظ صاحبہ ۷۔منظور النساء صاحبہ۔شجاع الدین احمد صاحب