تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 627
تاریخ احمدیت۔جلد 22 627 سال 1964ء مکرم شیخ عبدالرشید صاحب شرما۔ولادت جون ۱۹۲۴ء آپ کے دو بیٹے مکرم مبارک احمد شر ما صاحب اور مکرم مظفراحمد شر ما صاحب شہید ہوئے آپ کے ایک پوتے مکرم سہیل مبارک احمد شر ما صاحب مربی سلسلہ (حال صدر مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان ) ہیں۔۴ مکرم عبد اللطیف صاحب شرما۔ولادت اگست ۱۹۲۵ء مکرمہ امتہ الکریم صاحبہ (مرحومہ) ولادت مارچ ۱۹۲۸ء۔وفات جولائی ۱۹۴۸ء - مكرم عبدالحفیظ صاحب شرما ( مرحوم )۔ولادت جون ۱۹۳۰ء۔وفات فروری ۱۹۸۱ء مکرمہ امتہ الحمید صاحبہ (مرحومہ)۔ولادت مئی ۱۹۳۳ء۔وفات ۱۹۵۲ء مکرمه امۃ الرشید صاحبه عرف نصیرہ۔ولادت فروری ۱۹۳۵ء مکرمہ امنة اللطیف صاحبہ۔ولادت فروری ۱۹۳۸ء حضرت قریشی محمد اسمعیل صاحب معتبر ولادت :۱۸۹۲ء۔بیعت : ۹ ر ا پریل ۱۹۰۶ ء۔وفات: ۱۰نومبر ۱۹۶۴ء بعمر ۷۲سال۔برادر اصغر حضرت ماسٹر محمد علی صاحب اظہر۔اصل وطن ملسیاں ضلع جالندھر۔آپ نے ابتدائی تعلیم تعلیم الاسلام ہائی سکول قادیان سے حاصل کی۔آپ کے ایک ہم جماعت بتاتے ہیں کہ ایک روز بارش کے باعث ہم سب طلباء چھٹی چاہتے تھے۔حضرت پیر منظور محمد صاحب ہمارے استاد تھے۔ہم نے ان کی گھنٹی میں پیر صاحب سے کہا دوسرے اساتذہ نے چھٹی دے دی ہے آپ بھی دے دیں۔حضرت پیر صاحب نے قریشی صاحب سے دریافت فرمایا۔انہوں نے کہا دوسرے اساتذہ نے کوئی چھٹی نہیں دی۔اس پر پیر صاحب نے فرمایا یہ معتبر ہے۔اسی وقت سے آپ معتبر کے نام سے مشہور ہو گئے۔حضرت قریشی صاحب نے ایف ایس سی پاس کرنے کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کر لی۔اس دوران آپ مختلف مقامات پر سیکرٹری مال، پریذیڈنٹ یا امیر جماعت کی حیثیت سے خدمات سلسلہ بجالاتے رہے۔۱۹۴۱ء میں آپ کی تبدیلی کوئٹہ میں ہوئی۔فیض الحق خان صاحب اس وقت امیر جماعت تھے۔انہوں نے زیر تعمیر مسجد کی تعمیر کا حساب آپ کے سپرد کر دیا۔جسے آپ نے نہایت جانفشانی سے نبھایا۔جب خدا کا گھر تعمیر ہو چکا تو آپ محکمہ کی طرف سے دوسری جگہ منتقل کر دیئے گئے۔آپ پنشنر واقفین میں پہلے وقف زندگی ہیں جنہیں حضرت مصلح موعود نے خدمت پرت متعین