تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 587 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 587

تاریخ احمدیت۔جلد 22 587 سال 1964ء اولاد بیٹے مکرم غلام احمد صاحب ، مکرم فضل احمد صاحب، مکرم نوراحمد صاحب بیٹیاں مکرمہ مراد بی بی صاحبہ اہلیہ حضرت مولوی فضل الدین صاحبہ (صحابی حضرت مسیح موعود علیہ السلام ) مکرمہ رحمت بی بی صاحبہ، مکر مہ محمد بی بی صاحبہ آپ کی نسل میں سے کئی ایک واقف زندگی ہیں۔آپ کے ایک پوتے مکرم سلطان احمد شاہد صاحب مربی سلسلہ نظارت اشاعت اور ایک نواسے مکرم نصیر احمد صاحب پیر کوئی مربی سلسلہ ہیں۔حضرت چوہدری خدا بخش صاحب ہانڈ و گجر ضلع لاہور ولادت: ۵/اکتوبر ۱۸۸۳ ء - بیعت: ۱۹۰۵ ء وفات: ۶ جنوری ۱۹۶۴ء حضرت چوہدری صاحب حضرت مولوی غلام حسین صاحب (جناب عبدالحمید صاحب شوق کے نانا کے شاگر درشید تھے اور انہی کے ذریعے احمدیت کی نعمت نصیب ہوئی۔حضرت مولوی غلام حسین صاحب کتاب کشتی نوح کی اشاعت کے بعد آپ کو ساتھ لے کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے۔چوہدری صاحب کا بیان ہے کہ شام کا وقت تھا ہم دونوں مسجد مبارک میں اگلی صف میں بیٹھے تھے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام شمالی دروازہ سے اچانک برآمد ہوئے۔لمبا قد ، نورانی صورت ، چہرہ چودہویں کے چاند کی طرح چمک رہا تھا۔جوں ہی ہماری نظر حضور پر پڑی ہم نے جان لیا یہی حضرت مرزا صاحب ہیں۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے مولوی عبد الکریم صاحب کی اقتدا میں نماز ادا کی۔نماز کے بعد حضور نے فرمایا کوئی صاحب قرآن مجید سنائے۔اس پر حضرت مولوی غلام حسین صاحب نے نہایت خوش الحانی سے کھڑے ہو کر قرآن کریم پڑھا۔حضرت اقدس بہت خوش ہوئے۔ہم دونوں استاد شاگر د مہمان خانہ میں رہے اور پھر واپس گاؤں آکر مزید تحقیق کے لئے البدر“ اور ”الحکم اخبار جاری کروائے۔ایک سال کے مطالعہ کے بعد مجھے حضرت مولوی صاحب نے بیعت کے لئے قادیان روانہ کیا۔حضرت صاحب باغ میں فروکش تھے۔حضرت مولوی عبدالکریم صاحب تشریف لائے۔آتے ہی بڑی گرجدار اور پر شوکت آواز میں نماز ظہر کی اذان کہی اور اگلی صف میں بیٹھ گئے۔اتنے میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام بھی تشریف لے آئے۔نماز ادا ہوئی تو حضرت صاحب نے فرمایا کوئی بیعت کرنے والا ہے؟‘۔میرے ساتھ دو اور شخص بھی کھڑے ہو گئے۔ہم تینوں نے بیعت کی اور پیچھے ہٹ کر مؤدبانہ بیٹھ گئے۔گاؤں پہنچا تو حضرت مولوی صاحب سے ملا۔آپ بھی بیعت کا سن کر بہت خوش ہوئے۔اسی سال مولوی صاحب بھی گاؤں کے چند