تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 546 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 546

تاریخ احمدیت۔جلد 22 546 سال 1964ء ان تمام اخباروں کے نمایاں تراشے نظارت دعوت و تبلیغ قادیان کے نام بر وقت بھیجتارہا ہوں۔اخباروں میں ان خبروں کی اشاعت کا سلسلہ جاری ہے۔نیز مولوی سمیع اللہ صاحب تحریر فرماتے ہیں:۔766 118 پاپائے اعظم جب ۲ دسمبر کو بمبئی تشریف لائے تو میں نے صاحبزادہ حضرت مرزا وسیم احمد صاحب ناظر دعوت و تبلیغ قادیان اور تمام احمدی جماعتوں کی طرف سے ان کی خدمت میں محبت کا ایک تحفہ پیش کیا تھا جس میں مندرجہ ذیل کتب تھیں :۔(۱) قرآن شریف انگریزی۔(۲) لائف آف محمد انگریزی۔(۳) ٹیچنگ آف اسلام انگریزی۔(۴) احمدیت یعنی حقیقی اسلام انگریزی - (۵) مسیح ہندوستان میں انگریزی۔(۶) مسیح کہاں فوت ہوئے انگریزی۔(۷) قبر مسیح انگریزی۔(۸) جناب مسیح کے متعلق نئے انکشافات۔(۹) قبول اسلام کی دعوت کا سپاسنامہ۔ویٹی کن سٹی روم کا جواب پاپائے اعظم نے اپنے مرکز ویٹی کن سٹی پہنچ کر اپنے سیکرٹریٹ آف اسٹیٹ کو ہدایت کی کہ ان کی طرف سے ان کتابوں کو بھیجنے والے کا شکریہ ادا کیا جائے اور دعا کی جائے کہ ان کو خدا کی رحمت و خوشنودی حاصل ہو۔چنانچہ ویٹی کن سٹی روم سے میرے نام دعا اور شکریہ کے دو خطوط بھیجے گئے ایک ۱۵ دسمبر کو دوسراے دسمبر کو۔ان خطوط کا ترجمہ یہ ہے:۔’ہر ہولی نس کا سیکرٹریٹ آف اسٹیٹ مقدس باپ کی قیمتی ہدایت کی تعمیل کرتے ہوئے اس بات کی اطلاع دینے میں خوشی محسوس کر رہا ہے کہ جب ہر ہولی نس پوپ پال ششم بمبئی تشریف لائے تھے تو اس مبارک موقع پر آپ کی طرف سے ان کی خدمت میں جو ایک کتاب کا تحفہ پیش کیا گیا جس کا نام صحیح اسلام (THE TRUE ISLAM) ہے۔میرا خیال ہے کہ سیکرٹریٹ آف اسٹیٹ نے اختصار کی رعایت کرتے ہوئے صرف ایک کتاب کا ذکر کیا ہے۔ورنہ میری طرف سے تو پاپائے اعظم کی خدمت میں ان تمام کتابوں کے سیٹ بھیجے گئے تھے جس کا اوپر ذکر کیا گیا۔) کتاب کا یہ تحفہ ہر ہولی نس کو موصول ہوا۔آپ کی طرف سے اس موقع پر ہز ہولی نس کا جس تپاک اور گرمجوشی سے استقبال کیا گیا اس پر مقدس باپ پوپ پال ششم اس کتاب کے بھیجنے والے ، ان کے شرکاء کار اور حاضرین کو دعا دیتے ہیں کہ ان کو آسمانی رحمت و خوشنودی حاصل ہو۔