تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 518 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 518

تاریخ احمدیت۔جلد 22 518 سال 1964ء نے مقام اجتماع میں تشریف لا کر اعلان فرمایا کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ نے آئندہ دو سال کے لئے محترم مرزار فیع احمد صاحب کو مجلس خدام الاحمدیہ کا صدر نامز دفرمایا ہے۔سالانہ اجتماع لجنہ اماء الله 106 حسب روایات لجنہ کا اجتماع بھی انہی تواریخ میں اپنی مخصوص روایات اور خالص دینی ماحول میں منعقد ہوا۔اس اجتماع میں ملک کے طول و عرض سے قریباً پچاس مقامات سے لجنہ و ناصرات کی قریباً ساڑھے چارسو ممبرات نے شرکت کی۔اس مرتبہ ناصرات کا اجتماع پہلی مرتبہ الگ نصرت گرلز ہائی سکول میں منعقد ہوا۔حضرت سیدہ اُم متین صاحبہ نے افتتاحی اور اختتامی خطاب فرمایا۔اجتماع کا نہایت ہی اہم حصہ حضرت سیدہ نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کا ذکر حبیب کے موضوع پر نہایت ایمان افروز مضمون تھا جو سیدہ ام متین صاحبہ نے پڑھ کر سنایا اور جس میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے عشق رسول عربی کے روح پرور واقعات پر نہایت عمدگی کے ساتھ روشنی ڈالی گئی تھی۔اجتماع کے موقعہ پر -/۶۷۵۳۲ روپے کا سالانہ بجٹ متفقہ طور پر منظور کیا گیا۔اجتماع میں صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب نے قرآن مجید کا، مولانا جلال الدین صاحب شمس نے کتب حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اور سید میر محمود احمد صاحب ناصر نے درس حدیث دیا۔سالانہ اجتماع انصار الله انصار اللہ کے اس دسویں سالانہ اجتماع کو یہ خصوصی امتیاز حاصل ہوا کہ حضرت خلیفۃالمسیح الثانی المصلح الموعود نے اسے حسب ذیل بصیرت افروز پیغام سے نوازا:۔تمہارا نام انصار اللہ ہے۔تم نے اپنے اس نام کی عزت کا خیال ہمیشہ رکھنا ہے۔خدا تعالیٰ تمہیں حقیقی معنوں میں انصار اللہ بنائے“۔مولا نا جلال الدین صاحب شمس نے حضور کے پیغام سے اس اجتماع کا افتتاح کیا۔اس سال اجتماع میں دو سو چون مجالس کے ۴۸۴ نمائندگان ، ۱۰۲۵ را ارکان اور ۱۹۳۱ زائرین نے شرکت کی۔اجتماع میں گذشتہ سال کی طرح مشرقی پاکستان کے نمائندگان بھی شامل اجتماع ہوئے۔دوران اجتماع صاحبزادہ مرزا منور احمد صاحب نے حضرت مصلح موعود کی علالت کے متعلق تفصیلی رپورٹ پڑھ کر سنائی جس میں علاج اور رفتار صحت کے ذکر کے علاوہ حضور کی کامل و عاجل شفایابی کے لئے دعا کی پُر زور تحریک فرمائی۔جس کے بعد مرزا عبدالحق صاحب نے پُر سوز اجتماعی دعا کروائی۔