تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 38
تاریخ احمدیت۔جلد 22 38 سال 1963ء مجھے ” سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کا جواب نامی ایک تاریخی کتاب جس نے ربع صدی تک مسلمانان عالم اسلام کو حضور نبی اکرم کی زندگی، پیغام اور اسلامی اقدار سے نہ صرف روشناس کرایا بلکہ اپنے صحت مند دلائل و براہین سے عیسائیت کے عزائم کے سینے میں روشنی اور علمی کمالات کا ایک ایسا تیر پیوست کیا جس سے مسیحیت کے قلب سے خون برسنے لگا کی ضبطی پر انتہائی حیرت و تعجب ہوا ہے۔افسوس اس بات کا ہے کہ وہ تمام لٹریچر جو ہمارے اور ہمارے مذہبی مسائل کا ایک بے باکانہ اور جرات مندانہ حل پیش کرتا ہے۔ہمارے خواص کی نگاہوں تک یا تو پہنچا ہی نہیں یا پھر دانستہ طور پر اس کو غلط معنی ومفہوم پہنا کر طاق نسیاں کی زینت بنا دیا گیا ہے۔حقیقت یہ ہے کہ عیسائیت کے فرسودہ سوالات کا مسکت جواب جس حسن اور خوبی سے اس کتاب میں دیا گیا ہے۔اس عہد کی کوئی اور مذہبی کتاب شاید ہی اس کا مقابلہ کر سکے۔آج ہمیں دنیا میں بڑھتی ہوئی مسیحیت کی مخالف طاقت کو رام کرنا ہے اور اس کے ہر خود ساختہ اور بے بنیاد اعتراض کا جواب دینا ہے۔اس کے لئے ہمیں پورے طور پر مسلح ہو جانا چاہیئے اور ایسی کتاب کی اشاعت پر پہلے سے زیادہ توجہ صرف کرنا چاہیئے نہ کہ پہلے سے مطبوعہ افادی کتب کا گلہ گھوٹنا چاہیئے۔میں حکومت پاکستان سے مذہبی محبت و شیفتگی کے نام پر اپیل کرتا ہوں کہ اگر اسے ذرا بھی اسلام کی تبلیغ واشاعت کے کام سے عقیدت ہے تو وہ فوری طور پر اس کتاب کی ضبطی کا حکم منسوخ کر کے مسلمانان عالم اسلام کی تحسین کا باعث ہو۔ڈسٹرکٹ اور تحصیل کونسلوں، میونسپل کمیٹیوں اور ٹاؤن کمیٹیوں کے چیئر مین اور ممتاز اراکین 166 بشیر احمد صاحب رکن ڈسٹرکٹ کونسل شیخو پورہ کا حکام اعلیٰ کے نام خط - محمد خورشید صاحب رکن تحصیل کونسل چنیوٹ ضلع جھنگ۔64 ی ڈاکٹر بشیر احمد خاں صاحب وائس چیئر مین سٹی کونسل سیالکوٹ۔☆ 65 63 نذر احمد تارڑ صاحب وائس چیئر مین میونسپل کمیٹی حافظ آباد ضلع گوجرانوالہ چیئر مین ٹاؤن کمیٹی سانگلہ ہل۔67 ٹاؤن کمیٹی چوہڑ کا نہ (حال فاروق آباد) ضلع شیخو پورہ۔66- چوہدری محمد بشیر چیئر مین ٹاؤن کمیٹی چوہڑ کا نہ منڈی ضلع شیخو پورہ۔چوہدری عبد الحلیم نمبر دارو چیئر مین یونین کونسل سچا سود اضلع شیخو پورہ، بابو صادق علی میر ٹاؤن کمیٹی چوہڑ کا نہ منڈی ضلع شیخو پورہ۔