تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 499 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 499

تاریخ احمدیت۔جلد 22 499 سال 1964ء نصب کرنے کی ضرورت پیش نہ آئی۔البتہ جلسہ گاہ کے اندر قناتیں نصب کر دی گئیں۔افتتاحی اجلاس جلسہ کی کارروائی کا آغاز مورخہ ۲۹ اگست ۱۹۶۴ء بروز ہفتہ دن ساڑھے گیارہ بجے عمل میں آیا۔افتتاحی کارروائی کا آغاز تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ہوا جو مسعود احمد چوہدری صاحب نے کی۔تلاوت کے بعد مکرم ثاقب زیروی صاحب کی نظم کی ریکارڈنگ سنائی گئی۔اس کے بعد مکرم بشیر احمد خان رفیق صاحب امام مسجد فضل لنڈن نے افتتاحی تقریر کی۔اس افتتاحی اجلاس کی صدارت مکرم شیخ محمود الحسن صاحب سی ایس پی نے کی۔افتتاحی تقریر کے بعد مکرم عبدالرحمن صاحب چوہدری نے بیرون ممالک سے آئے ہوئے پیغامات پڑھ کر سنائے۔ان پیغامات میں جماعت احمدیہ انگلستان کے پہلے جلسہ سالانہ کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی گئی اور اس کی کامیابی کے لئے دعائیں کی گئی تھیں۔مکرم وکیل التبشیر ربوہ کے پیغام کے علاوہ جماعت ہائے احمد یہ نائیجیریا، غانا، سیرالیون، سنگا پور، کینیا، یوگنڈا، ٹانگانیکا، ہالینڈ، جرمنی، امریکہ اور انڈونیشیا سے آئے ہوئے پیغامات اور تار پڑھ کر سنائے گئے۔پیغامات کے بعد حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب کی تقریر فرمودہ جلسہ سالانہ ۱۹۶۱ء کی ریکارڈنگ سنائی گئی۔اس تقریر کے بعد مکرم فضل الرحیم صاحب نے پروفیسر نصیر احمد خان صاحب کی دو نظمیں خوش الحانی سے پڑھیں۔جس کے بعد ” خلافت“ کے موضوع پر مکرم پروفیسر نصیر احمد خان صاحب نے تقریر کی۔مکرم خواجہ عبدالرشید صاحب نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا منظوم کلام پیش کیا جس کے بعد مکرم شیخ محمود الحسن صاحب نے اپنا صدارتی خطاب کیا۔پہلے اجلاس کی کارروائی دو بجے دو پہر اختتام پذیر ہوئی۔دوسرا اجلاس دوسرے اجلاس کی کارروائی بعد نماز ظہر و عصر مکرم پروفیسر ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کی زیر صدارت شروع ہوئی۔تلاوت و نظم کے بعد حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب حج عالمی عدالت انصاف نے خطاب فرمایا۔آپ نے ممبران جماعت انگلستان کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلائی کہ اس معاشرے میں حقیقی دینی نمونہ پیش کریں۔