تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 500
تاریخ احمدیت۔جلد 22 500 سال 1964ء مکرم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب کے صدارتی خطاب اور دعا کے بعد یہ اجلاس اختتام پذیر ہوا۔رات کے کھانے اور نماز مغرب وعشاء کے بعد سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کی تقریر فرموده ۱۹۵۴ء بر موقع جلسہ سالانہ کی ریکارڈنگ کے بعض حصے احباب جماعت کو سنائے گئے۔یوں محبت ومحویت کے جذبہ سے لبریز یہ پروگرام رات دس بجے تک جاری رہا۔پہلے دن جلسہ سالانہ کی حاضری ۷۵ رہی جس میں ایک بڑی تعدا د انگریز مہمانوں کی تھی۔دوسرادن، اختتامی اجلاس پہلے جلسہ سالانہ برطانیہ کا تیسرا اور اختتامی سیشن مورخه ۳۰ اگست ۱۹۶۴ء کو دو پہر کے کھانے اور نماز ظہر وعصر کی باجماعت ادا ئیگی کے بعد شروع ہوا۔نماز میں حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب کی اقتداء میں ادا کی گئیں۔اس اجلاس کی صدارت مکرم عبدالعزیز دین صاحب نے کی۔کرسیوں کی اگلی نشستیں مقامی باشندوں کے لئے مخصوص تھیں۔احباب جماعت کے علاوہ روٹری کلبوں کے متعدد ممبران اور دیگر معزز حضرات بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔اس اجلاس میں جلسہ گاہ مکمل طور پر بھر گیا تھا۔تلاوت اور مختصر صدارتی خطاب کے بعد حضرت چوہدری محمد ظفر اللہ خاں صاحب نے صداقت دین اور صداقت آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر انگریزی زبان میں مبسوط تقریر فرمائی جس کو شرکاء نے توجہ اور انہماک سے سماعت کیا۔آپ کی تقریر کے بعد جماعت انگلستان کا پہلا جلسہ سالانہ اپنے اختتام کو پہنچا۔اختتامی اجلاس میں حاضری ۲۰۰ تک پہنچ گئی تھی۔مہمانوں کی آمد اور ان کی رہائش وطعام جلسہ سالانہ برطانیہ میں شمولیت کے لئے مہمانوں کی آمد کا سلسلہ ۲۸ راگست ۱۹۶۴ء بروز جمعۃ المبارک سے شروع ہو گیا تھا۔احباب جماعت اس جلسہ میں شمولیت کے لئے برطانیہ کے دور دراز مقامات سے تشریف لائے۔سکاٹ لینڈ ، شمالی انگلستان اور بریڈ فورڈ سے کثیر تعداد میں مہمان تشریف لائے۔ساؤتھ آل سے ایک پوری کوچ کرایہ پر حاصل کر کے احباب لنڈن تشریف لائے۔مہمانوں کے قیام وطعام کا انتظام جماعت لندن کے سپر د تھا۔بیرونی مہمانوں کی رہائش کا انتظام لندن میں آباد احمدی گھرانوں میں کیا گیا۔لوگوں نے اپنے گھروں کے کمرے مہمانوں کے لئے مخصوص کر دیئے تھے۔اس موقعہ پر مسجد فضل لندن میں لنگر خانہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اجراء ہوا اور احباب کے کھانے کا