تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 498 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 498

تاریخ احمدیت۔جلد 22 498 سال 1964ء اب تک احمدی مشنوں کو ان کی بیرونی ممالک میں تبلیغی سرگرمیوں کے لئے حکومت پاکستان نے بارہ لاکھ گیارہ ہزار روپے کا زرمبادلہ دیا ہے۔اس پر وقفہ سوالات کے دوران ایک ممبر نے اعتراض کیا کہ ایک ایسی جماعت کو جس کے یہ عقائد ہیں زر مبادلہ کیوں دیا گیا؟ اس کے جواب میں پارلیمینٹری سیکرٹری نے کہا کہ حکومت کسی کے ساتھ رعایت نہیں کرتی۔اس کی پالیسی یہ ہے کہ جو بھی مذہبی ادارہ درخواست کرے حکومت اس کے لئے زر مبادلہ منظور کر لے۔حکومت نے جس جماعت کی تبلیغی سرگرمیوں کے لئے زر مبادلہ منظور کیا ہے۔اس نے گویا ہر سال تین لاکھ روپے کی منظوری حاصل کی۔جس ممبر نے قومی اسمبلی میں یہ کہا کہ حکومت ایسی جماعت کے لئے زرمبادلہ کیوں منظور کرتی ہے اسے شرم آنی چاہیئے کہ ایسی مذہبی جماعت تو غیر ممالک میں تبلیغی سرگرمیوں کے لئے سالانہ تین لاکھ روپے کا زر مبادلہ حاصل کرے مگر اس جماعت کی جو حریف طاقتیں ہیں وہ اپنی تبلیغی سرگرمیوں کے لئے زرمبادلہ کی پھوٹی کوڑی بھی وصول نہ کر سکیں۔بجائے اس کے کہ وہ اپنی جماعتوں کی اس کو تا ہی پر نادم ہوتے کہ کوئی فرد تبلیغی مقاصد کے لئے باہر نہیں جاتا۔وہ اُس جماعت کا زر مبادلہ بند کرانا چاہتے ہیں جس سے ان کو بنیادی اختلاف ہے۔خود کا یہ حال ہے کہ نہ انگریزی اور فرانسیسی زبانوں کا درک رکھتے ہیں۔اور نہ غیر ممالک میں جا کر اپنی سرگرمیوں سے باطل جماعتوں کا مقابلہ کرتے ہیں مگر چاہتے یہ ہیں کہ جو جماعت غیر ممالک میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف ہے اس کی ٹانگ پکڑ کر کھینچ لیں اور باہر کی دنیا میں نہ خود کام کریں اور نہ دوسروں کو کام کرنے دیں۔یہ حضرات صرف فتوؤں سے کام نکالنا چاہتے ہیں حالانکہ دنیا کام کو دیکھتی ہے خالی فتوؤں کو نہیں دیکھتی۔اگر پاکستان کے علماء نے صرف باتوں اور فتوؤں سے دوسروں کی ریڑھ مارنی چاہی تو وہ منہ کی کھائیں گے اور میدان عمل میں وہی لوگ بازی لے جاسکیں گے جن کی ترقی کو دیکھ کر ہم جلے بھنے جارہے ہیں۔یہ سطور ہم نے اس لئے لکھی ہیں کہ علماء کو غیرت آئے اور وہ باہر کی دنیا میں دوسروں سے زیادہ کام کر کے دکھائیں اور باطل جماعتوں کو اپنے کام اور اپنی خدمات سے زک دینے کی کوشش کریں۔90 جماعت احمد یہ برطانیہ کے پہلے جلسہ سالانہ ۱۹۶۴ء کی روئیداد جماعت انگلستان کا پہلا دو روزہ جلسہ سالانہ مورخہ ۳۰،۲۹ /اگست ۱۹۶۴ء (بروز ہفتہ و اتوار ) مسجد فضل لنڈن کے احاطہ میں منعقد ہوا۔خشک اور خوشگوار موسم کے پیش نظر جلسہ کے لئے شامیانے