تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 492 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 492

تاریخ احمدیت۔جلد 22 492 سال 1964ء کی اشاعت میں احمد کے مبلغین (LOS MISIONEROS DE (AHMAD) کے زیر عنوان ایک تنقیدی مقاله زیب قرطاس کیا۔جو مسٹر ہنڈی او ہارا (HANDY O'HARA) نے سپرد قلم کیا تھا۔مقالہ کے ابتدا میں زبر دست تشویش و اضطراب کا اظہار کرتے ہوئے بتایا گیا کہ جماعت احمد یہ ایک اسلامی فرقہ ہے جو افریقہ اور یورپ پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔مقالہ کے آخر پر لکھا کہ:۔”میرے خیال میں قارئین اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ جائیں گے کہ احمدی لوگ افریقہ میں پورے جوش و خروش اور سنجیدگی سے کام کر رہے ہیں اور ہمیں اس کی پوری فکر کرنی چاہیئے کہ احمدی جدید طریق پر پروپیگنڈا سے جو کیتھولک اور پروٹسٹنٹ فرقوں کی نقل ہے عیسائیت کے خلاف برا اثر پھیلا رہے ہیں۔غیر از جماعت میں ہمارے مذہب کے ساتھ تمسخر، مذاق اور تعصب کی فضا قائم کر رہے ہیں۔اسی طرح احمدیت ہمارے مشنریوں کے لئے سخت مصیبت اور سخت مشکل کا باعث بن چکی ہے۔افریقہ میں عیسائیت کی اشاعت میں علاوہ دیگر مشکلات کے احمدیت ہمارے لئے مصیبت کا رنگ رکھتی ہے۔“ جماعت احمدیہ حیدر آباد کی قابل قدر مساعی جون ، جولائی ۱۹۶۴ء میں حیدر آباد ڈویژن کے علاقہ میں شدید قسم کے طوفان باد و باراں سے بہت سا جانی و مالی نقصان ہوا۔اس موقع پر جماعت احمدیہ کی مساعی کا ذکر کرتے ہوئے ”الفضل“ رقمطراز ہے:۔پچھلے دنوں حیدرآباد ڈویژن کے مختلف اضلاع میں باد و باراں کا ہولناک طوفان آیا تھا اس کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔حکومت کی طرف سے مصیبت زدگان کی امداد کا کام وسیع پیمانے پر ہو رہا ہے۔جماعت احمدیہ حیدر آباد نے ریلیف کے کام میں ہاتھ بٹانے کے لئے فوری طور پر حکومت کو دس ڈاکٹروں اور پچاس رضا کاروں کی خدمات پیش کیں۔چنانچہ ریڈ کرایس سوسائٹی کے ساتھ مل کر جماعت کے ان ڈاکٹروں اور والنٹیروں کو ریلیف کا کام سرانجام دینے کا موقع دیا گیا ہے اور وہ بفضل اللہ تعالیٰ بہت محنت اور جانفشانی سے یہ خدمت سرانجام دینے میں مصروف ہیں۔جماعت کی طرف سے پیش کردہ ان والنٹیروں میں خدام اور انصار دونوں شریک ہیں۔انہوں نے اب تک بدین، ٹنڈو بھا گو، ماتلی، ڈگری ، بڑھا، کمبرانی اور کڈن کے علاقوں میں پانی میں گھرے