تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 491
تاریخ احمدیت۔جلد 22 491 سال 1964ء شعاعیں زخمی دلوں کے لئے تسکین کا موجب تھیں۔آپ کی تصانیف ایک بے بہا خزانہ ہیں جو کہ رہتی دنیا تک لوگوں کی ہدایت کا موجب ہوں گی۔آپ کی تقاریر رول کریم صلی اللہ علیہ سلم اور سید نا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی محبت سے پر تھیں۔صدرانجمن احمدیہ کا ممبر ہونے کی حیثیت سے آپ کی خدمات جلیل القدر ہیں اور آخری عمر میں صدر نگران بورڈ کی حیثیت سے آپ کا کام بھی قابل صد تحسین ہے۔الغرض آپ تمام احمدیوں کی دعاؤں کا حق رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ پر اپنی رحمتوں اور فضلوں کی بارش برسائے اور آپ کے درجات بلند فرمائے۔آمین اللہ تعالیٰ آپ کی بیگم صاحبہ کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور ان کو جلد لمبی بیماری سے صحت بخشے۔اور ان کی روحانی و جسمانی اولاد کا بھی حامی و ناصر ہو۔آمین پیارے امام کی شفایابی کیلئے صدقہ کی تحریک 86 ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے ۲۱ جولائی ۱۹۶۴ء کو حضرت مصلح موعود کی شفایابی کے لئے ایک پُر زور تحریک صدقہ فرمائی جو حسب ذیل الفاظ میں الفضل ۲۴ جولائی ۱۹۶۴ء کے صفحہ اول پر اشاعت پذیر ہوئی:۔گذشتہ سال انصار نے حضرت خلیفتہ المسیح الثانی ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کی شفایابی کے لئے سلسل چالیس دن تک صدقہ جاری رکھنے کی تحریک میں خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی صحت بدستور کمزور چلی آرہی ہے۔اس لئے میں پھر انصار سے پُر زورا پیل کرتا ہوں کہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کی کامل و عاجل شفایابی کی پر زور دعاؤں کے ساتھ ایک بار پھر چالیس روز تک صدقہ جاری رکھنے کی اس تحریک میں حصہ لیں تا اللہ تعالیٰ کی رحمت جوش میں آئے اور ہم عاجزوں پر رحم فرماتے ہوئے وہ حضور ایدہ اللہ تعالیٰ کو جلد کامل شفا عطا فرمائے۔آمین صدقہ کی رقوم دفتر انصار اللہ مرکز یہ میں بھجوا دی جائیں۔رسالہ منڈ ونیگر و میڈرڈ میں احمدیت کا ذکر خاکسار مرزا ناصر احمد صدر مجلس انصاراللہ مرکزیہ میڈرڈ کے کیتھولک اخبار منڈونیگرو (MUNDONEGRO) نے اپنی جولائی اگست ۱۹۶۴ء