تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 486 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 486

تاریخ احمدیت۔جلد 22 486 سال 1964ء میں یہ وضاحت کسی قدر تاخیر سے بھیج رہا ہوں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ میں ریکارڈ کی ان نقول کو جو میرے پاس تھیں دینا چاہتا تھا لیکن پتہ یہ چلا کہ ایک دوست یہ نقول لے گئے تھے اور پھر انہوں نے اس بات کی پرواہ نہیں کی کہ انہیں واپس بھی کریں۔تاہم میں نے اتنی احتیاط کی ہے کہ نوٹس کا خواجہ عبدالرحیم بیرسٹر ایٹ لاء کے ساتھ مل کر مقابلہ کر لیا ہے۔ان کی یادداشت بھی میری یادداشت کی تصدیق کرتی ہے۔میں سمجھتا ہوں کہ مسٹر منیر کے بیان سے عوام کے ذہنوں میں اگر کوئی غلط فہمی پیدا ہوئی ہوگی تو وہ میری اس تحریر سے دور ہو جائے گی۔شیخ بشیر احمد۔لاہور ہالینڈ میں یورپ کے احمدی مبلغین کی سالانہ کا نفرنس اس سال کا نہایت اہم واقعہ مبلغین یورپ کی نویں سالانہ کانفرنس کا انعقاد ہے جو ( بیت) مبارک ہیگ میں ۱۸،۱۷، ۱۹ جولائی ۱۹۶۴ء کو ہوئی جس کی تفصیل حافظ قدرت اللہ صاحب مجاہد ہالینڈ کے قلم سے درج ذیل کی جاتی ہے:۔انگلستان، جرمنی، سوئٹزر لینڈ ، سپین، سکینڈے نیویا اور ہالینڈ۔ہالینڈ میں یہ کانفرنس تیسری دفعہ ہو رہی ہے۔پہلی دفعہ یہاں ۱۹۵۰ء میں منعقد ہوئی۔اور دوسری دفعہ ۱۹۵۸ء میں۔اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس دفعہ بھی یہ کا نفرنس بخیر و خوبی انجام پائی۔فالحمد للہ علی ذالک کا نفرنس کے لئے جملہ مبلغین کرام جمعرات کو ہی ہیگ پہنچ چکے تھے۔جن کی تفصیل یہ ہے:۔خان بشیر احمد رفیق صاحب (انگلستان)، چوہدری عبد اللطیف صاحب (جرمنی)، چوہدری مشتاق احمد صاحب باجوہ (سیکرٹری یورپین مشنز ) سوئٹزر لینڈ، چوہدری کرم الہی صاحب (سپین)، سید میر مسعود احمد صاحب اور برادرم عبد السلام میڈسن ( سکینڈے نیویا )۔ہالینڈ کی طرف سے خاکسار ( حافظ قدرت اللہ ) شامل ہوا۔ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے سویڈن کے نمائندے برادرم محمود الرحمن ارکسن صاحب بامر مجبوری اس کانفرنس کے لئے تشریف نہ لا سکے۔محترم موصوف اور برادرم عبد السلام میڈسن دونوں یورپ میں آنریری مبلغ ہیں جو خدا تعالیٰ کے فضل سے بڑے اخلاص اور قربانی کے ساتھ سکینڈے نیویا میں تبلیغ کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ ان کے ایمان اور اخلاص میں مزید ترقیات عطا فرمائے۔آمین