تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 480 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 480

تاریخ احمدیت۔جلد 22 480 سال 1964ء احادیث نبویہ کا مجموعہ (برائے کلاس ۱۹۷۷ء) (1) ساٹھ منتخب احادیث نبویہ کا مجموعہ مرتبہ شیخ مبارک احمد صاحب ایڈیشنل ناظر صاحب اصلاح و ارشاد ( تعلیم القرآن ) ( برائے کلاس ۱۹۷۸ء) (۷) احادیث نبویہ مع ترجمہ نصاب حدیث برائے کلاس ۱۹۷۹ء ) (۸) احادیث نبویہ مع ترجمہ (نصاب حدیث معیار سوم برائے کلاس ۱۹۸۰ء) دوم :۔(۱) عربی اسباق (برائے کلاس ۱۹۷۷ ء ، ۱۹۷۹ ء، ۱۹۸۰ء) (۲) اردو عربی بول چال (۱۹۷۱ء) (۳) مختصر مسائل نماز (۱۹۷۲ء) ایک امریکن احمدی خاتون کا دلچسپ مکتوب امریکن سفید فام خاندان کی ایک معزز تعلیم یافتہ خاتون امریکہ کی کٹکی سٹیٹ کے قصبہ ولر ڈ WILLARD میں ۱۹۴۹ء کے قریب داخل احمدیت ہوئیں۔جن کا اسلامی نام ہاجرہ شکور رکھا گیا۔اس نہایت ہی مخلص خاتون نے ۱۰ جولائی ۱۹۶۴ء کو جناب میجر عبدالحمید صاحب مبلغ ڈیٹن کو حسب ذیل مکتوب لکھا:۔د ۱۹۶۴ء ڈیر برادر حمید السلام علیکم آپ کے خط کا جواب دینے میں تاخیر ہوگئی معافی کی خواستگار ہوں۔میں نے ہمشیرہ لطیفہ کریم کو اپنی مصروفیت کی وجوہات بیان کر دی تھیں۔امید ہے اس نے ان وجوہات کا آپ سے ذکر کیا ہو گا۔آپ دریافت فرماتے ہیں کہ میرے والدین مجھے مذہبی اختلاف کی وجہ سے تنگ تو نہیں کیا کرتے تھے۔جواباً عرض ہے کہ پہلے تنگ کیا کرتے تھے مگر اب نہیں۔چار پانچ سال کا عرصہ ہوا۔میرا بھائی مجھے ملنے کے لئے آیا تھا۔ایک مرتبہ اس نے میری سخت تو ہین کی۔خدا کا کرنا یہ ہوا کہ امریکہ کی فوج نے اسے کوریا میں چوزن کے مقام پر بھیج دیا وہاں ابھی تھوڑا ہی عرصہ رہا ہو گا کہ وہ بیمار ہو گیا۔اور اسے فوری طور پر ہوائی جہاز کے ذریعہ واشنگٹن واپس بھیج دیا گیا۔یہاں پہنچتے ہی اسے والٹر ریڈ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ڈاکٹروں کی تشخیص کے مطابق وہ بری طرح فاتر العقل ہو گیا تھا۔اس کی اس اچانک بیماری کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔اس کے ساتھیوں نے بتلایا کہ وہ ایک روز صبح دیوانوں کی طرح حرکت کرنے لگا۔وہاں کے ڈاکٹر بھی کچھ وجہ معلوم نہ کر سکے۔لہذا اسے ہوائی جہاز پر سوار کر کے واپس بھیج دیا گیا۔