تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 472 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 472

تاریخ احمدیت۔جلد 22 472 سال 1964ء ایک تعلیم القرآن کلاس جاری کی جائے تا جماعت میں قرآنی علوم کا بکثرت رواج ہو اور قرآنی علوم کی تشنگی محسوس کرنے والی روحوں کی تسکین کا موجب ہو۔اس کے ساتھ ساتھ حدیث کی تعلیم اور لیکچروں کا سلسلہ بھی جاری کیا جائے۔اس پر مولانا جلال الدین صاحب شمس ناظر اصلاح وارشا در بوہ نے ۲۳ جون ۱۹۶۴ء کے الفضل میں یہ اعلان فرمایا کہ نظارت اصلاح وارشاد نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ امسال یکم جولائی سے ۳۱ جولائی تک تعلیم القرآن کلاس جاری رہے گی۔نیز اعلان فرمایا:۔اس کلاس میں شامل ہونے والے احباب گریجویٹ یا اس کے برابر تعلیمی معیار کے ہوں اور قرآن کریم کی تعلیم حاصل کرنے کا شوق رکھتے ہوں۔قرآن کریم کی تعلیمات میں خاص واقفیت حاصل کر کے اپنی اپنی جگہوں پر واپس جا کر درس قرآن کریم دینے کی ان میں اہلیت پیدا ہو جائے۔سلسلہ کے عالم اور جید علماء کی خدمت میں درخواست کی جارہی ہے کہ وہ اس کلاس میں شامل ہونے والوں میں ایک ماہ تک قرآن کریم کے دس پاروں کا اور حدیث شریف کا درس دیں اور ضروری نوٹس وغیرہ لکھوائیں۔امید ہے کہ اس کلاس میں صاحبزادہ مرزا رفیع احمد صاحب، محترم مولانا ابوالعطاء صاحب اور محترم سید داؤ د احمد صاحب پرنسپل جامعہ احمدیہ اور مکرم مولوی ابوالمنیر نورالحق صاحب اور بعض دیگر علماء پڑھانے میں حصہ لیں گے۔انشاء اللہ۔جو دوست اس کلاس میں شامل ہونا چاہتے ہوں۔اس اعلان کے پڑھتے ہی فوری طور پر اپنے نام، پتہ تعلیمی قابلیت و اہلیت کے متعلق ضروری معلومات پر مشتمل اپنی درخواست جماعت کے امیر کی معرفت بھجوا دیں تا شامل ہونے والوں کی تعداد کے مطابق ضروری انتظامات کئے جاسکیں اور تفصیلی ہدایات انہیں بھجوائی جاسکیں۔سکولوں اور کالجوں کے اساتذہ اور سینئر کلاسز کے طلباء کو خصوصی طور پر رخصتوں میں اس موقعہ سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنی چاہیئے۔نوٹ۔یہ کلاس اس صورت میں جاری کی جاسکے گی جبکہ کلاس کے لئے کم از کم پچاس طلباء ہوں“۔بیتہ، افتتاح اس اعلان کے ایک ہفتہ بعد یکم جولائی ۱۹۶۴ء کو اس مرکزی کلاس کا افتتاح خالد احمدیت مولانا ابوالعطا ءصاحب نے صبح سات بج کر دس منٹ پر اجتماعی دعا سے فرمایا۔مولا نا شیخ مبارک احمد صاحب نائب ناظر اصلاح وارشاد نے کلاس میں شرکت کرنے والے احباب سے خطاب کرتے ہوئے واضح