تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 453 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 453

تاریخ احمدیت۔جلد 22 453 سال 1964ء جملہ حاضرین نے احتراماً کھڑے ہو کر سنا۔اس کے بعد صاحب صدر کی اجازت سے مکرم اسٹاف سیکرٹری صاحب نے جلسہ تقسیم انعامات کے اختتام کا اعلان کیا۔سکول کی ورکشاپ کا سنگ بنیاد جلسہ تقسیم انعامات کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد (حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدر انجمن احمد یہ پاکستان اور محترم خواجہ محمد عبداللہ صاحب ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز سرگودھا نے سکول کے ورکشاپ کی نئی تعمیر ہو نیوالی عمارت کا سنگ بنیا د رکھا۔پہلے علی الترتیب محترم خواجہ محمد عبد اللہ صاحب اور ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے اپنے ہاتھ سے بنیاد میں ایک ایک اینٹ رکھی۔ازاں بعد محترم مولانا جلال الدین صاحب شمس، مکرم میاں غلام محمد صاحب اختر ، مکرم کمانڈر عبداللطیف صاحب، مکرم ملک حبیب الرحمن صاحب ڈپٹی ڈویژنل انسپکٹر آف سکولز سرگودھا اور مکرم محمد ابراہیم صاحب ہیڈ ماسٹر تعلیم الاسلام ہائی سکول نے بنیاد میں اینٹیں رکھیں۔آخر میں (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب نے اجتماعی دعا کرائی جس میں جملہ حاضرین شریک ہوئے۔(حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کی اجتماعات کے لئے راولپنڈی و پیشاور آمد (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر مجلس انصار اللہ مرکز یہ مجالس انصار اللہ ضلع راولپنڈی و پیشاور کے اجتماعات کے لئے مؤرخہ ۸ مئی ۱۹۶۴ء بروز جمعہ دن گیارہ بجے راولپنڈی پہنچے۔آپ کے ہمراہ محترم مولانا جلال الدین صاحب شمس محترم مولانا ابوالعطاء صاحب جالندھری، مکرم چوہدری ظہور احمد صاحب اور مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب تھے۔نماز جمعہ آپ نے پڑھائی اور خطبہ جمعہ کے طور پر الفضل سے سیدنا حضرت خلیفہ المسیح الثانی کا فرمودہ خطبہ سنایا اور دوستوں کو خدمت دین کے لئے اپنی تمام تر تو جہات وقف کرنے پر زور دیتے ہوئے مقام خلافت اور اسکی برکات پر روشنی ڈالی نیز دوستوں کو خلافت سے دلی وابستگی کی تلقین فرمائی۔بعد نماز جمعہ تین بجے مجلس انصار اللہ راولپنڈی کے اجتماع کی باقاعدہ کاروائی شروع ہوئی۔افتتاحی اجلاس کی صدارت ، اجتماعی دعا نیز افتتاحی تقریر آپ نے ہی فرمائی۔افتتاحی تقریر میں آپ نے نہایت