تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 450 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 450

تاریخ احمدیت۔جلد 22 ترجمه ” (مہر) ایمبیسی آف پاکستان جکارتہ ۲ مئی ۱۹۶۴ء میرے پیارے شاہ صاحب 450 سال 1964ء میں اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے آپ کی معاونت کا پُر خلوص شکر یہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو آپ نے ایک غیر سرکاری وفد کے عوامی پروگرام کے حوالے سے کی۔مجھے یہ کہنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہے کہ آپ کی معاونت کے بغیر وفد کے لئے ایسی غیر معمولی کامیابی ناممکن تھی۔نیک تمنائیں آپ کا مخلص احسان الحق“ (حضرت) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب کا ایک پیغا یکم مئی ۱۹۶۴ء سے صدر انجمن احمدیہ پاکستان کے نئے مالی سال کا آغاز ہوا۔اس موقع پر ( حضرت ) صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب صدر صدرانجمن احمدیہ پاکستان نے احباب جماعت کے نام حسب ذیل پیغام دیا:۔" آج یکم مئی ہے اور آج سے صدر انجمن احمدیہ پاکستان کا نیا مالی سال شروع ہو رہا ہے۔احباب کو چاہیئے کہ وہ نیا سال نئے عزم کے ساتھ شروع کریں۔یعنی اپنے اس عزم کی تجدید کے ساتھ نئے سال میں قدم رکھیں کہ وہ دین کو دنیا پر مقدم رکھنے کے عہد کو نہ صرف نبھائیں گے بلکہ اپنا عہد نبھانے کے معیار کو بلند سے بلند تر کرتے چلے جائیں گے۔دیگر قربانیوں کے ساتھ ساتھ مالی قربانی کے میدان میں بھی ان کا قدم آگے ہی آگے بڑھتا چلا جائے گا۔اور اس طرح وہ ثابت کر دکھا ئیں گے کہ ہماری نمازیں اور ہماری قربانیاں حتی کہ ہمارا مرنا اور ہمارا جینا سب خدا ہی کے لئے ہے۔میں احباب جماعت کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آج دنیا میں خدا تعالیٰ کے قرب کا میدان خالی ہے اور اس نے اپنا مسیج بھیج کر اور ہمیں اس کی آواز پر لبیک کہنے کی توفیق عطا فرما کر دعوت دی ہے کہ ہم آگے آئیں اور اس میدان کو خالی نہ رہنے دیں۔پس اے برادرانِ جماعت آگے بڑھو۔اپنی قربانیوں