تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 442 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 442

تاریخ احمدیت۔جلد 22 442 سال 1964ء رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی روح کی غذا بنا ئیں یہاں تک کہ آپ کے ہر قول وفعل سے انوار عشق رسول ظاہر ہو جائیں۔آپ دوسروں کو اسلام کی عظمت ہرگز نہیں منوا سکتے تا وقتیکہ اس کی عظمت خود آپ کے دل میں راسخ نہ ہو چکی ہو۔اللہ تعالیٰ نے آپ کے لئے بڑی فتوحات مقدر کی ہیں اگر آپ اپنے فرائض کو ادا کرتے رہے تو آپ کا خالق آپ سے راضی ہو جائے گا اور آپ کو زندہ جاوید بنادے گا۔اور آپ کا نام رہتی دنیا تک عزت و احترام سے لیا جائے گا۔آپ آج اپنے دلوں میں یہ عہد کر لیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو امانت ہمارے سپرد فرمائی ہے اس کے ادا کرنے کا حق ادا کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔حضرت حافظ صاحب مدظلہ کے خطبہ اسناد کے بعد جلسہ تقسیم اسناد کی کارروائی اختتام پذیر ہوئی۔بعد محترم پرنسپل صاحب کی درخواست پر محترم مولانا جلال الدین صاحب شمس نے تعلیم اور کھیل کے میدانوں میں نمایاں امتیاز حاصل کرنے والے طلبہ میں انعامات تقسیم فرمائے۔تقسیم انعامات کے بعد تقسیم اسناد و تقسیم انعامات کی ہر دو تقاریب کامیابی اور خیر وخوبی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئیں۔دفتر انجمن احمد یہ وقف جدید کا افتتاح 50 اسی روز ۱۹ار اپریل کوم بجے سہ پہر دفتر انجمن احمد یہ وقف جدید کی نوتعمیر شدہ عمارت کی افتتاحی تقریب عمل میں آئی۔جس میں صحابہ کرام حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام ،نگران بورڈ کے ممبران، صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے ناظر و وکلاء صاحبان اور ممبران انجمن وقف جدید کے علاوہ اہل ربوہ کے ہر شعبہ کے نمائندہ اصحاب نے کثیر تعداد میں شرکت فرمائی۔شریک ہونے والوں میں صدر انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کے کارکنان کے علاوہ صنعت و تجارت تعلیم اور دیگر پیشوں سے تعلق رکھنے والے احباب خاصی تعداد میں تشریف لائے ہوئے تھے۔اس بابرکت تقریب میں شرکت کے لئے مہمان ساڑھے تین بجے سہ پہر سے ہی آنے شروع ہو گئے تھے۔انجمن وقف جدید کے صدر محترم جناب شیخ محمد احمد صاحب مظہر ایڈووکیٹ اور (حضرت) صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب ناظم وقف جدید نے تشریف لانے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہہ کر فرداً فرداً ان کا استقبال کیا۔چار بجے سہ پہر تک جب سب مہمان نئے دفتر کے احاطہ میں جمع ہو گئے تو محترم جناب مرزا عبدالحق صاحب ایڈووکیٹ صدر نگران بورڈ نے عمارت کے صدر دروازہ کے سامنے