تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 416 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 416

تاریخ احمدیت۔جلد 22 416 سال 1964ء روز بل ماریشس (۱۴ مارچ) اس موقعہ پر مسجد دار السلام میں شاندار چراغاں کیا گیا، سفید، سبز، سرخ، زرد، سنہری اور نیلے قمقموں کی روشنی عجیب سماں پیدا کر رہی تھی اور اوپر لوائے احمدیت لہرا رہا تھا۔نماز عشاء کے بعد مولوی فضل الہی صاحب بشیر مبلغ ماریشس نے اثر انگیز تقریر فرمائی آپ کے بعد بعض دوسرے مخلصین جماعت نے اپنے اپنے رنگ میں محبت والفت سے لبریز جذبات و خیالات کا اظہار کیا۔اور اجتماعی دعا کے بعد بچوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔رسالہ LE MESSAGE کا خاص نمبر شائع ہوا جس میں پیشگوئی مصلح موعود پر قیمتی مضامین کے علاوہ تصاویر بھی تھیں۔یہ نمبر بہت پسند کیا گیا اور ۴ مارچ کی رات کو ہاتھوں ہاتھ بک گیا۔لجنہ اماءاللہ ماریشس نے حضرت مصلح موعود کے حضور عملی رنگ میں مبارک باد پیش کرنے کی غرض 26 سے آٹھ صد روپیہ کے قریب رقم جمع کی۔لیگوس نائیجیریا (۱۵ مارچ) جلسہ آنریبل مالم میر بجاپارلیمنٹ کی زیر صدارت ہوا جوا ایک پولیٹیکل پارٹی کے وائس پریذیڈنٹ اور جماعت کے مخلص رکن تھے۔جلسہ میں بالترتیب مولوی نسیم سیفی صاحب رئیس التبلیغ مغربی افریقہ، چوہدری رشید الدین صاحب اور لیگوس کی احمد یہ جماعت کے امام مسٹر آئی۔ڈی اولوکو ڈانا (MR۔I۔D۔OLOKODANA) کی تقریریں ہوئیں۔امام جماعت لیگوس نے حضرت مصلح موعود کی دعاؤں کی قبولیت پر تقریر فرمائی اور اپنی زندگی کا ایک ایسا روح پرور واقعہ سنایا کہ سارا ہال نعرہ تکبیر سے گونج اٹھا۔سارے جلسہ کے دوران احباب جماعت نے بار بارنعرہ تکبیر، اسلام زندہ باد، احمد بیت زندہ باد اور خلیفہ المسیح زندہ باد کے پُر جوش نعرے لگائے۔ہال کے اندر جماعت احمدیہ کے لٹریچر کی نمائش کا انتظام تھا جس میں تمام احباب نے خاص دلچسپی کا اظہار کیا۔نائیجیریا کے پہلے مسلم جریدہ "THE TRUTH" (لیگوس) نے ۰ار اپریل ۱۹۶۴ء کی اشاعت کے صفحہ اول پر جلی الفاظ سے یہ نوٹ سپر داشاعت کیا :۔