تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 393
سال 1964ء 393 تاریخ احمدیت۔جلد 22 صلح تا فتح ۱۳۴۳ بهش / جنوری تا دسمبر ۱۹۶۴ء خلافت ثانیہ کے فتح وظفر سے معمور پچاس سال۔پُر مسرت نقاریب ،تجدید عہد ۱۹۶۴ء کی یہ خصوصیت ہمیشہ یادگار رہے گی کہ اس سال خلافت ثانیہ کے فتح و ظفر سے معمور پچاس سال پایہ تکمیل کو پہنچے۔جو خدائی نصرتوں اور برکتوں کے بے شمار واقعات سے لبریز تھے۔حضرت مصلح موعود جب مسند خلافت پر متمکن ہوئے تو بیرونی دنیا میں جماعت احمدیہ کا کوئی با قاعده مشن قائم نہیں تھا (اگر چہ حضرت چوہدری فتح محمد سیال بطور مبلغ خلافت اولیٰ میں انگلستان جاچکے تھے )۔لیکن حضور نے پچاس سال کے اندر اندر دنیا کے تمام اہم ممالک میں تبلیغی مشنوں کا حیرت انگیز جال بچھا دیا۔چنانچہ ۱۹۶۴ء میں حضور کے جانثار شاگرد جن ممالک میں مصروف عمل تھے ان کے نام یہ ہیں:۔نمبر شمار نام ملک تعدا د مرکزی مبلغین کرام تعداد مقامی مبلغین کرام ✓ ☑ ☑ ☑ ☑ ☑ ☑ 1 برطانیہ سپین سوئٹزرلینڈ ہالینڈ جرمنی سکینڈے نیویا ا شمالی امریکہ برٹش گی آنا انڈونیشیا سنگاپور بور نیو 1 2 3 4 5 6 7 8 9 10 11