تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 384
تاریخ احمدیت۔جلد 22 384 نئی مطبوعات اس سال کی نئی مطبوعات میں سر فہرست انگریزی تفسیر القرآن سال 1963ء (THE HOLY QURAN (WITH ENGLISH TRANSLATION AND COMMENTARY) VOL:III (PTS۔26۔30) EDT, GHULAM FARID MALIK) کی آخری اور تیسری جلد کی اشاعت ہے جو مجلس مشاورت کے موقعہ پر منظر عام پر آئی۔چنانچہ قمر الانبیاء حضرت صاحبزادہ مرزا بشیر احمد صاحب نے ممبرانِ شوری کو پہلے اجلاس کی کارروائی کے شروع میں یہ خوشخبری سنائی کہ قرآن مجید کی انگریزی تفسیر جو آج سے اکیس ۲۱ سال پہلے شروع ہوئی تھی اور جس کے ابتدائی حصہ میں مجھے بھی کچھ خدمت کا موقعہ ملا ہے اور حضرت مولوی شیر علی صاحب بھی اس کام کو کرتے رہے ہیں۔درد صاحب مرحوم بھی یہ کام کرتے رہے ہیں گو زیادہ کام ملک غلام فرید صاحب کے ذمہ رہا ہے اور اب تو کلیۂ اُن کے ذمہ ہے۔اس تفسیر کا آخری حصہ جو باقی تھا اب مکمل ہو کر آ گیا ہے اور اس طرح خدا کے فضل سے یہ کام تکمیل کو پہنچ گیا ہے۔پندرہ روپیہ اس کی قیمت رکھی گئی ہے۔یہ بڑی خوبصورت چھپی ہوئی ہے اور کاغذ بھی عمدہ ہے۔جو دوست اسکی توفیق رکھیں وہ اس کو خریدیں اور غیر احمد یوں تک پہنچائیں اور اپنے احمدی دوستوں میں بھی اس کی اشاعت کریں انشاء اللہ برکت کا موجب ہوگی“۔اس اہم تالیف کے علاوہ ۱۹۶۳ء میں درج ذیل اہم کتابیں شائع کی گئیں۔93 ا۔ہمارا آقا ( تالیف محترم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی ) (حضرت) مرزا طاہر احمد صاحب نے اس کتاب پر حسب ذیل تبصرہ رقم فرمایا:۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت پر حال ہی میں محمد احمد اکیڈمی لاہور کی طرف سے ایک بالکل جدید طرز کی کتاب بعنوان ”ہمارا آقا‘ شائع ہوئی ہے۔اس کتاب کے مصنف محترم شیخ محمد اسماعیل صاحب پانی پتی کسی تعارف کے محتاج نہیں پاکستان کے ادبی حلقوں میں آپ کا نام ایک معروف اور بلند مقام بنا چکا ہے۔