تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 374 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 374

تاریخ احمدیت۔جلد 22 374 سال 1963ء گیارہ بجے سے بارہ بجے تک CITY پر حضور کا Live Talk Show ہوا۔۔T۔V کے ناظرین حضور سے سوال کرتے تھے جس کا حضور اُسی وقت جواب دیتے تھے۔پروگرام بہت دلچسپ اور مفید ثابت ہوا۔۳۰ ستمبر کو حضور نے انسانیت کا مستقبل“ کے موضوع پر تقریر فرمائی جس میں کثیر تعداد میں غیر مسلم بھی شریک ہوئے۔تقریر کے بعد بہت سے دلچسپ سوالات ہوئے۔یکم اکتوبر کو حضور کیلگری تشریف لے گئے۔یہاں حضور کو Skyline Hotel میں استقبالیہ دیا گیا جس میں بڑے بڑے تاجر، ممبرانِ پارلیمنٹ اور شہر کے نمائندگان شریک تھے۔حکومت کے نمائندے نے حضور کو البرٹا کا جھنڈا بطور تحفہ پیش کیا۔حضور کے مختصر خطاب کے بعد سوال و جواب کی دلچسپ محفل ہوئی۔حضور دو دن کے لئے کیلگری سے باہر سیر کے لئے تشریف لے گئے۔۴ را کتوبر کو حضور وینکوور تشریف لائے اور ایک استقبالیہ میں شرکت فرمائی جس میں شہر کے میئر نے حضور کو خوش آمدید کہا۔جس کے بعد حضور نے تقریر فرمائی۔اس کے بعد پریس کا نفرنس سے خطاب فرمایا شام کے کھانے کے بعد احباب جماعت کے درمیان تشریف فرما ہوئے اور سوالات کے جواب دیئے۔۵/اکتوبر کو ملاقاتیں فرمائیں اور مجلس عرفان میں احباب کے سوالات کے جوابات دیئے۔دوران قیام Vancouver Sun کی نمائندہ کو انٹرویو دیا اور۔T۔V پر ایک انٹرویو میں شمولیت فرمائی۔۶ اکتوبر کو آپ بذریعہ بحری جہاز شہر وکٹوریہ تشریف لے گئے۔واپسی پر جہاز کے کپتان غیر معمولی اخلاص سے پیش آئے۔لندن روانگی سے قبل حضور بین الاقوامی نمائش 86-Expo میں کچھ وقت سیر کے لئے تشریف لے گئے اور اسی دن ۶ اکتوبر لندن انگلینڈ واپسی ہوئی۔کینیڈا میں حضور کی تشریف آوری کا تیرہ اخباروں نے مختلف تاریخوں میں ذکر کیا۔اگلے سال یعنی ۱۹۸۷ء میں حضور نے امریکہ کا دورہ کرنے کا ارادہ فرمایا۔اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے مولانا نسیم مہدی صاحب امیر جماعت احمد یہ کینیڈا نے حضور سے درخواست کی کہ ہمارے ملک کو بھی برکت بخشیں جو حضور نے از راہ کرم منظور فرمائی اور ۲۹ستمبر ۱۹۸۷ء کوٹورانٹو تشریف لائے۔اسی شام نماز مغرب و عشاء کے بعد مجلس عرفان میں رونق افروز ہوئے جو رات کے ساڑھے دس بجے تک جاری رہی۔اگلے دن نیشنل مجلس عاملہ کینیڈا کی صدارت فرمائی۔ٹورانٹو کے مشہور اخبار The Toronto Star اور نمائندہ C۔B۔C کو انٹرویو دیا۔وسطی امریکہ کے ملک Belize جو