تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 366
تاریخ احمدیت۔جلد 22 366 سال 1963ء کینیڈا کے پہلے مبلغ ہیں جو مرکزی طور پر بطور مبلغ انچار ج ۲۲ / مارچ ۱۹۷۷ء کو یہاں ٹورانٹو تشریف لائے اور Thorncliff Park drive#313, Toronto 36 پر ایک اپارٹمنٹ کرایہ پر لیکر کام کا آغاز کیا۔سید منصور احمد ایک خاموش اور ان تھک کام کرنے والے علم دوست اور انتہائی سادہ مبلغ تھے۔بلند پایہ علمی ذوق رکھتے تھے۔آپ نے فورا ہی سارے کینیڈا کے ان شہروں کا دورہ کیا جہاں احمدی احباب موجود تھے۔جماعتوں کی تنظیم کے انتخابات کروائے اور احمدی احباب کو با قاعدہ تنظیم میں منسلک کرنے کی بھر پور کوشش کی۔اس کام کے لئے انہوں نے دن رات محنت کی جہاں جہاں وہ خود پہنچ سکے جا کر اس کام کو مکمل کیا اور ہر جماعت سے با قاعدہ رابطہ اور تعلق رکھا اور مرکزی تحریکات پہنچاتے رہے۔چندوں کا نظام با قاعدہ کیا اور پوری کوشش کے ساتھ انفرادی خاندانوں اور دیگر افراد کے ساتھ تعلقات قائم کئے۔تبلیغی اور تربیتی مہم کو تیز تر کرنے کے لئے آپ نے ہی سب سے پہلے جلسہ سالانہ کی بنیاد ڈالی جو ۲۴/ ۲۵ دسمبر ۱۹۷۷ء کوٹورانٹو میں منعقد ہوا۔مغربی کینیڈا میں کیلگری کے مقام پر پہلا احمد یہ مشن ہاؤس خریدا گیا اور بعد میں اسی سال مغربی کینیڈا کے شہر سے کاٹون میں بھی ایک مکان خریدا گیا جو بعد میں مشن ہاؤس کے طور پر استعمال ہوا۔آپ نے ہی اپنے قیام کے دوران ایک علمی رسالہ Light جاری کیا تا کہ اس کے ذریعہ تبلیغ میں مددلی جاسکے۔اس میں تبلیغی، تربیتی اور دیگر علمی مضامین شائع ہوتے تھے۔یہ رسالہ اُن کے جانے کے بعد جاری نہ رہ سکا۔آپ نے ۱۹۸۰ء کے آخر تک کینیڈا میں کام کیا اور واپس پاکستان تشریف لے گئے۔آپ کے قیام کے دوران قبرستان یارک میں احمدی وفات یافتگان کی تدفین کے لئے ہیں قبروں کا ایک قطعہ خریدا گیا جس میں بعد میں ایک اور قطعہ کا اضافہ ہوا۔اس میں پہلی تدفین مولانا ارجمند خاں صاحب کی ہوئی جو جامعہ احمدیہ کے فاضل پروفیسر تھے۔سید منصور احمد صاحب بشیر کے بعد دوسرے مبلغ منیر الدین صاحب شمس تھے جو ۱۲ نومبر ۱۹۸۰ء کو کینیڈا تشریف لائے اور آپ جماعت احمدیہ کے مشہور عالم اور نامور مبلغ حضرت مولانا جلال الدین صاحب شمس مبلغ فلسطین، شام اور انگلستان کے فرزند ارجمند ہیں۔آپ کے زمانہ میں ٹورانٹو میں مرکزی جماعت کا ایک مشن ہاؤس (Wilson Av۔Downsview (Ont 1306 پر ایک لاکھ تینتیس ہزار ڈالر کے صرف کثیر سے خریدا گیا۔اس سے قبل ۱۹۷۶ء میں مشن ہاؤس کی تعمیر کے لئے سات ایکٹر کا رقبہ موجود تھا جسے فروخت کر کے یہ مکان خریدا گیا۔ٹورانٹو کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی