تاریخ احمدیت (جلد 22)

by Other Authors

Page 367 of 818

تاریخ احمدیت (جلد 22) — Page 367

تاریخ احمدیت۔جلد 22 367 سال 1963ء توسیع کا سلسلہ جاری رہا۔مانٹریال میں ایک لاکھ ڈالر کی مالیت سے ایک بلڈنگ جنوری ۱۹۸۲ء میں خرید کی گئی جس کا نام النصرت تجویز ہوا۔البرٹا میں ایڈمنٹن کے مقام پر ایک اپارٹمنٹ کرایہ پر حاصل کر کے مشن ہاؤس قائم کیا گیا۔وینکوور۔B۔C میں برینی کے مقام پر اکتو بر۱۹۸۲ء میں ایک مکان ۶۰۰۰ ۷ ڈالر میں خریدا گیا جس کا نام بیت الد عار کھا گیا۔مکرم شمس صاحب کے قیام کے دوران مندرجہ ذیل مبلغین بھی اس ملک میں تشریف لائے۔ا۔مولاناسعید احمد صاحب اظہر۔جون ۱۹۸۲ء میں کیلگری کے لئے یہاں پہنچے۔۲۔مولانا علی حید ر صاحب اپل۔جون ۱۹۸۳ء میں تشریف لائے اور کیلگری اور وینکوور میں کام کیا اور ۳ دسمبر ۱۹۸۶ء کو واپس پاکستان تشریف لے گئے۔کرنل (ریٹائرڈ) محمد سعید صاحب نے بعد از ریٹائر منٹ وقف کی سکیم میں اپنا نام پیش کیا اور اپریل ۱۹۸۳ء میں آپ کو وقف میں لے لیا گیا اور وینکوور میں متعین کیا گیا۔بعد میں کچھ عرصہ کیلگری میں بھی کام کیا اور پھر مرکزی مشن ٹورانٹو تبدیل ہو گئے جہاں آپ بطور سیکرٹری اب تک کام کر رہے ہیں۔آپ ایک ان تھک مخلص اور علم دوست مبلغ ہیں۔آپ کا مسکرا تا ہوا چہرہ سب کے لئے جاذب نظر ہوتا ہے تبلیغ اسلام کے لئے بے پناہ جوش رکھتے ہیں۔آپ کی سابقہ زندگی سلسلہ کے ساتھ انتہائی اخلاص اور محبت کے ساتھ گزری اور ریٹائرمنٹ کے بعد اب سلسلہ کے ساتھ انتظامی طور پر منسلک ہو گئے اور اس وقت ٹورانٹو میں خدمات دینیہ میں مصروف ہیں۔مولا نا شمس صاحب کی کارگزاریوں کے سلسلہ میں قابل ذکر امور۔T۔V کے ساتھ رابطہ ہے جبکہ اس پر جماعتی پروگرام دکھانے شروع ہوئے۔آپ ہی کے زمانہ میں پریس کے ساتھ تعلقات قائم ہوئے۔سکولوں میں لیکچرز کا آغاز ہوا۔برانٹ فورڈ میں پیشوایان مذاہب کے جلسے شروع ہوئے۔مکرم شمس صاحب ۱۶ جون ۱۹۸۵ء کو لندن تشریف لے گئے اور اس وقت خدا تعالیٰ کے فضل سے بطور ایڈیشنل وکیل التصنیف خدمات بجالا رہے ہیں۔ہمارے تیسرے مبلغ جناب مولانا نسیم مہدی ہیں جو مئی ۱۹۸۵ء میں یہاں تشریف لائے اور مکرم شمس صاحب سے چارج لیا آپ کے والد سلسلہ کے مشہور مبلغ مولانا احمد خاں صاحب نسیم ہیں جو برما کے پہلے مبلغ تھے اور مرکز سلسلہ کے گردونواح میں تبلیغ کے ماہر سمجھے جاتے تھے۔آپ نے چوہدری فتح محمد صاحب سیال کے ہمراہ لمبا عرصہ کام کیا اور بعد میں خود اس محکمہ کے انچارج مقرر ہوئے۔آپ